Advertisement
Advertisement
Advertisement

کلین کراچی مہم میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے، مرتضی وہاب

Now Reading:

کلین کراچی مہم میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے، مرتضی وہاب
Sindh bans plastic bags

سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کیا ہے یہ آگاہی مہم بھی ہے روک تھام کے لئے اس قسم کی سرگرمیاں ضروری ہیں۔

ضلع جنوبی سے آغا زکیا ہے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو جرمانہ کے علاوہ سرخ اسٹیکر جاری کرتے ہیں۔ اس مہم میں عوام اور میڈیا کے تعاون کی ضرورت ہے۔

محکمہ ماحولیات صوبے بھر میں شجر کاری مہم بھی چلا رہا ہے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر ہم نے پابندی لگائی ہے اسکا اطلاق یکم اکتوبر سے ہوگا، سیپا سے بھی پوچھا ہے ہم سب ملکر کام کرینگے ماضی میں جو ہوا سو ہوا اب ہم نے اپنے مستقبل کو سنوارنا ہے۔  مثبت کام کو میڈیا اجاگر کرے۔ کچرا اُٹھانے کی مہم کل سے شروع ہورہی ہے پورے کراچی سے کچرا اُٹھایا جائیگا، شہر سے بلا تفریق کچرا اُٹھائینگے پلاسٹک بیگز پر پابندی کی محکمہ ماحولیات کی مہم ضرور کامیاب ہوگی۔

قیوم آباد کے مختلف حصوں میں جمع کچرا اُٹھایا جارہا ہے۔ سیکرٹری محکمہ ماحولیات، ڈی سی کورنگی، پی ٹی آئی ایم پی اے راجہ اظہر سمیت دیگر موجود وزیراعلی سندھ نے کلین مائے کراچی مہم کی نگرانی کے لئے صوبائی وزراء اور مشیران کی مختلف مقامات پر ڈیوٹیاں لگائی ہیں۔ ہر ضلع میں دو وزیر موجود ہونگے۔ کلین مائے کراچی مہم میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرینگے۔

 انہوں نے مزید بتایا کہ گزشتہ سال 95ارب کا شارٹ فال تھا اس سال 60ارب روپے کا شارٹ فال ہے وفاقی حکومت ہمیں پیسے فراہم نہیں کررہی ایم این اے ایم پی اے پی ٹی آئی کے ہیں لیکن کوئی وفاق تک اس پیغام نہیں پہنچ رہا۔

Advertisement

 وزیراعظم نے 162 ارب روپے ترقیاتی بجٹ کا اعلان کیا میں چیلنج کرتا ہوں وفاقی حکومت نے ایک پیسوں کا کام نہیں کیا، بجٹ بک میں کراچی پیکیج کی رقم کا کوئی ذکر نہیں جو ساڑھے 12 ارب رکھے گئے ہیں اسمیں سے 8ارب پرانی حکومتوں کے پیکیج کے ہیں اب تو ایماندار فرشتے حکومت میں ہیں پیسے کیوں نہیں لگ رہے آج تک گرین لائن کا کام مکمل نہیں ہوا 16ستمبر 2018کو خان صاحب کراچی آتے ہیں 10منٹ وزیراعظم نے ٹائم دیا گیا یہ سندھ سے دلچسپی ہے۔

ہم ہمیشہ مسائل کی بات کرتے مگر آج انکے حل کی بات ہوئی کچھ تجویزی ایسی ملی ہیں جس پر عمل درآمد ہوسکتا ہے کراچی میں آپریشن شروع ہوا اور شہر میں امن و امان قائم ہوا، پولیٹیکل ول تھی بزنس کمیونٹی اور عوام کا ساتھ تھا کراچی کا کچرا ہے ،جس میں سب کی زمیداری ہے وزیر اعلی نے کہا کہ میں یہ نہیں پوچھوں گا کہ کس کی زمیداری ہے۔

وزیرِاعلٰی نے کراچی صاف کرنے کے احکامات دئے ہیں کچھ لوگوں نے نا تجربہ کاری کے تحت صفائی مہم  کا اعلان کیا اور پھر شہریوں سے چندہ مانگنے لگ گئے کچرا نکال کے کہاں پھیکنا ہے انکو معلوم ہیی نہیں تھا ہم اسطرح کی کوئی مہم نہیں لارہے ،پراپر پلاننگ کے تحت اس مہم پر کام کیا جارہا ہے ، سی ایم کی ہدایات  ہیں کہ شہر کو صاف کرنے کا  30روز کا جو  ہدف مقرر کیا ہے اسے پورا کرنا ہے ۔جس میں کچرے کے ڈیھروںکو صاف کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
خواجہ آصف کی قیادت میں پاکستانی وفد دوحہ پہنچ گیا، پاک افغان مذاکرات شروع
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر