
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ وفاق کراچی کوسندھ سے الگ کرنے کی کوئی کوشش نہیں کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی ایوان کے باہر سندھ حکومت سے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سندھ کےسرکاتاج ہے،شہر کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، عدالت سے کہیں گے کہ آرٹیکل ایک سوچوراسی کے تحت سندھ حکومت کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
یاد رہے کہ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے وفاقی حکومت نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا تھا کہ کراچی میں آرٹیکل 149(4) نافذ کیا جائے گا۔ آرٹیکل 149 کے نفاذ کا یہی درست وقت ہے، مسائل حل کرنے ہیں تو سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ وفاقی حکومت کو خصوصی اختیار دیتا ہے، اس سے متعلق شکایت کرنا پی پی کا حق ہے، ساری باتیں ابھی نہیں بتا سکتا، وقت آنے پر چیزیں سامنے آجائیں گی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ہر روز کراچی میں ایک کمیٹی بنا دیتی ہے جبکہ کراچی کمیٹی بنانا آئین کے خلاف ہے اور وزیر اعظم بار بار آئین کی پامالی کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News