
عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نے 8 ستمبر 1965 کو بھارتی نیوی کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔
تفصیلات کے مطا بق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یوم پاک بحریہ پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 8 ستمبر کو پاک بحریہ نے دشمن پر بہادری کی دھاک بٹھائی، آج پاک بحریہ کے سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، پاک بحریہ نے بھارتی نیوی کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔
واضح رہے کہ 1965ء کی جنگ میں فضائی اور بری پاک افواج کے ساتھ پاک بحریہ کے جوانوں نے اپنا زور بازو دکھاتے ہوئے دفاع وطن کا فریضہ بھرپورطریقے سے انجام دیا۔ 8 ستمبر کو بحری افواج نے تاریخ رقم کرتے ہوئے آپریشن دوارکا میں دشمن کے دلوں پر لرزہ طاری کیا، پاکستان کی واحد آبدوز’غازی‘ نے اپنے نام کی لاج رکھی۔
یوم بحریہ پر نیول چیف نے اپنے پیغام میں کہا ہےکہ پاک بحریہ دشمن کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے،آج کا دن بحریہ کے جوانوں کی شجاعت کی یاد دلاتا ہے، اس دن پاک بحریہ کے جہازوں نے بھارت کے ساحل پر حملہ کیا اور دوارکا میں بھارتی ریڈار اسٹیشن تباہ کر دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خون کے آخری قطرے تک مادر وطن کا دفاع کریں گے۔
معرکہ’’دوارکا‘‘میں پا ک بحریہ کے جہازوں نے کموڈور ایس ایم انور کی زیر قیادت دشمن کے چھکے چھڑا دیے تھے،7 اور 8 ستمبر کی درمیانی شب کیے گئے حملوں سے دشمن کے اوسان خطا ہوگئے تھے، یہی وجہ ہے کہ بھارت آج تک 1965کی جنگ کے بعد بحری محاذ پر کسی کارروائی کی جرأت نہ کرسکا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News