
وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ دہشت گردی کا کسی بھی مذہب کیساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے 74ویں جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پاکستان کی نمایندگی اپنے لیے اعزاز سمجھتاہوں کیونکہ اس فورم پر اپنی ملک کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے جبکہ میں آج چار اہم امور پر بات کروں گا۔
عمران خان نے کہا کہ ماضی میں خود کش حملوں اور اسلام کوجوڑا گیا ہے، 11/9 کے بعد سے اسلامو فوبیا بڑھا جس کی وجہ سے دنیا میں تقسیم بڑھی ہے جبکہ اسلام صرف ایک ہے جو حضورﷺ نے ہمیں سکھایا ہے۔
افسوس کی بات ہے بعض سربراہان اسلامی دہشتگردی اور بنیاد پرستی کے الفاظ استعمال کرتے ہیں، کچھ عالمی لیڈرز نے دہشت گردی کو اسلام سے جوڑا جبکہ کوئی مذہب بنیاد پرستی نہیں سکھاتا ہے، ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں کیا۔
انہوں نے کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی ظلم و تشدد سے انتہائی پسندی میں اضافہ ہوتا ہے اور وہ الزام پاکستان پر لگاتا ہے، وہ مستقبل میں بھی ایسا ہی کرے گا۔
عمران خان نے یہ بھی کہاکہ جس طرح آج کشمیری مسلمان محصور ہیں،اس طرح 8 لاکھ یہودی قید ہوتے تو اقوام عالم یوں ہی خاموش ہوتا؟ کیا مسلمان دیگر اقوام سے کمتر ہیں؟
ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے سلامتی کونسل کی 11 قراردادوں کی نفی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی اور اضافی نفری بھیجی، بھارت نے 80 لاکھ کشمیریوں کو کرفیو لگاکر محصور کررکھا ہے۔
وزیر اعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہاں آنے کا اہم مقصد مقبوضہ کشمیر کی صورتحال بتانا ہے کہ وہاں کیا ہو رہا ہےکیونکہ 2001 کے بعد پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شمولیت اختیار کی اور میں نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے شامل ہونےکی مخالفت کی تھی۔
عمران خن نے مزید کہا کہ اگر پاکستان اور بھارت میں روایتی جنگ ہوتی ہے تو کچھ بھی ہوسکتاہے اور اگرخونریزی ہوئی تو مسلمانوں میں انتہا پسندی اسلام کی وجہ سے نہیں انصاف نہ ملنے کی وجہ سےہوگی۔
کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کے متعلق وزیر اعظم نے کہا کہ یہ وقت اقوام متحدہ کی آزمائش کا ہے ،کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوایا جائے، کیااقوام متحدہ 1.2ارب لوگوں کوخوش کرے گا یا عالمی انصاف کو مقدم رکھے گا؟ کیونکہ جنگ ہوئی توہمارے پاس کوئی آپشن نہیں بچے گا اور اس کا اثر پوری دنیا پر پڑے گا۔
اقوام متحدہ میں اپنے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ مغربی لوگوں کوسمجھ نہیں آتا کہ پیغمبرﷺکی توہین مسلمانوں کیلیے بہت بڑ ا مسئلہ ہے، جب اسلام کی توہین پرمسلمانوں کاردعمل سامنے آتا ہے تو ہمیں انتہا پسند کہہ دیا جاتا ہے جبکہ اسلام پہلا مذہب ہے جس نے غلامی ختم کی ، اقلیتوں کو برابر کے حقوق دیے ہیں، دوسری جانب اسلاموفوبیا کی وجہ سے بعض ملکوں میں مسلم خواتین کا حجاب پہننا مشکل بنا دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم عمران خان نے ملک کی معاشی صورتحال کے حوالے سے اقوام متحدہ کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کا قرضہ 10برسوں میں چار گنا بڑھ گیا ہے کیونکہ میرے ملک پر کرپٹ اشرافیہ حکمران تھی جس کے باعث ٹیکس کی آدھی رقم قرضوں کی ادائیگی میں چلی جاتی ہے۔
دوسری جانب منی لانڈرنگ کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اربوں ڈالر کی منتقلی منی لانڈرنگ کے ذریعے ہوتی ہے، ہر سال غریب ممالک سے اربوں ڈالر امیر ممالک منتقل ہو رہے ہیں جس کے باعث غریب ممالک غریب تر ہو رہے ہیں، ہمیں منی لانڈرنگ روکنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔
دوسری جانب منی لانڈرنگ کی بات کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اربوں ڈالر کی منتقلی منی لانڈرنگ کے ذریعے ہوتی ہے، ہر سال غریب ممالک سے اربوں ڈالر امیر ممالک منتقل ہو رہے ہیں جس کے باعث غریب ممالک غریب تر ہو رہے ہیں، ہمیں منی لانڈرنگ روکنے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔
وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کرپٹ حکمرانوں کو لوٹی گئی رقم بیرون ممالک بینکوں میں رکھنے سے روکاجائے کیونکہ امیر ممالک میں ایسے قانون ہیں جوکرمنلز کو تحفظ فراہم کرتے ہیں جبکہ ہم نےمغربی دارالحکومتوں میں کرپشن سے لی گئی جائیدادوں کا پتا چلایا اور سزا تک بھی پہنچایا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News