
کرتارپور راہداری پر پاک بھارت اعلیٰ سطح مذاکرات چار ستمبر کو ہوں گے۔
باباگرونانک کی 550 ویں سالگرہ پرکرتار پور راہداری کھولنے کے معاملے پر پاکستان کی اعلیٰ مذاکرات کی پیشکش بھارت نے قبول کرلی ۔
کرتارپور راہداری پر پاک بھارت اعلیٰ سطح مذاکرات چار ستمبر بروز بدھ ہوں گے۔ پاکستانی وفد کی قیادت ڈاکٹر فیصل کریں گے۔
مذاکرات واہگہ اٹاری بارڈر پر بھارتی جانب ہوں گے جس میں کرتارپور راہداری کا حتمی مسودہ طے کیا جائے گا۔
مذاکرات کے تیسرے دور میں پاکستانی وفد کی قیادت ڈی جی ساؤتھ ایشیا و سارک ڈیسک ڈاکٹر محمد فیصل کریں گے۔
پاکستان کی طرف راہداری سے متعلق کام تکميل کے آخری مراحل میں ہے۔
لیکن بھارت کی طرف راہداری پر ابھی تک پچاس فیصد کام بھی مکمل نہیں کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News