
فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے عثمان بزدار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا یے، وہ سادہ انسان ہیں جبکہ پنجاب کے عوام کو فنکار وزیراعلی کی عادت رہی ہے۔
تفصیلات کے مطا بق وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے وزیراعلی پنجاب کی تبدیلی کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان بزدار سادہ انسان ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام کو فنکار وزیراعلی کی عادت رہی ہے، وزیراعظم نے سردار عثمان بزدار پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا یے جو ان کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انھوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو تبدیل نہیں کیا جا رہا، وہ درویش صفت انسان ہیں، ہر شعبہ میں انقلابی اصلاحات لا کر عوام کے لئے آسانیاں پیدا کرنا وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم ہوں یا کوئی وزیراعلیٰ جو کام کرے گا وہی عہدے پر رہے گا، عثمان بزدار ذاتی خواہشات پر عہدے نہیں دے رہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News