Advertisement
Advertisement
Advertisement

مقبوضہ کشمیرکامعاملہ بھارت کااندرونی معاملہ نہیں ہے،وزیرخارجہ

Now Reading:

مقبوضہ کشمیرکامعاملہ بھارت کااندرونی معاملہ نہیں ہے،وزیرخارجہ
Shah Mehmood - UN

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نےکہاہے کہ بھارتی فورسزمقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں پر بہیمانہ تشدد کررہی ہے،بھارت مقبوضہ وادی میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتاہے۔

وزیرخارجہ نےانسانی حقوق کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ برطانوی میڈیا نے بھی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو بےنقاب کیا۔ بی بی سی کی رپورٹ میں ایک کشمیری نےکہا تشدد نہ کریں، گولی مار دیں۔

وزیرخارجہ کاکہناتھا کہ مقبوضہ کشمیر میں جانیں بچانے والی ادویات اورکھانے پینے کی اشیا کی قلت ہےاور وہاں بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں۔

بھارتی ہٹ دھرمی اجاگر کرتے ہوئےشاہ محمود قریشی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکامعاملہ بھارت کااندرونی معاملہ نہیں ہے، پاکستان نے بھارت کو کئی بار مذاکرات کا کہا لیکن اس نے پاکستان کی مذاکرات کی تمام پیش کش مسترد کیں۔

خطاب کے دوران وزیرخارجہ نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیرکےلوگوں کو بغیر کسی وجہ کےگرفتار کیاجارہاہے۔بھارت نے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتےہوئےکلسٹر اور ہیوی بموں کا استعمال کیا۔بھارت اپنے مظالم چھپانےکیلیے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو دہشتگردی کا رنگ دےرہاہے۔

Advertisement

وزیرخارجہ نےخطاب کےدوران مطالبہ کیا کہ انسانی حقوق کونسل کےاداروں اورانٹرنیشنل میڈیاکومقبوضہ کشمیرمیں رسائی جائے۔ انسانی حقوق کونسل عالمی انسانی حقوق کی محافظ ہےاوراقوام متحدہ کاتیسرا فعال ستون ہے۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق، میڈیا نمائندوں کو جانے کی اجازت دے۔ آخر کس مقصد کےلیے مقبوضہ کشمیرمیں دس لاکھ فوجی موجود ہیں؟

انہوں نے مزید کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں لوگوں کے بنیادی حقوق اپنے پاؤں تلے روند رہاہے،بھارت سےکوئی پوچھنے والا نہیں۔

انسانی حقوق کونسل سے خطاب میں وزیرخارجہ کامزیدکہناتھاکہ بھارت کےزیرقبضہ جموں کشمیرکےعوام کی استدعااورمقدمہ لےکرآیا ہوں، مقبوضہ کشمیرمیں چھ ہفتوں میں بھارت ظلم وبربریت کی شدت میں کئی گنااضافہ ہوچکاہے۔بھارت منظم اندازسے مقبوضہ خطے کے عوام کو ظلم وستم کا نشانہ بنارہا ہے اور80لاکھ سے زائد کشمیریوں کو 6 ہفتوں سے قید کیاگیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب اور سندھ میں سیاسی محاذ آرائی، صدر زرداری متحرک، وزیر داخلہ طلب
وزیر اعظم کے ملائیشیا سے واپس آنے کے بعد معاملات طے ہو جائیں گے، خواجہ آصف
وزیر داخلہ سندھ سے محسن نقوی اور شرجیل میمن کی تعزیتی ملاقات
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر