
وزیراعظم عمران خان سے نیو یارک میں امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد،امریکی سینیٹرز ڈیوڈ فنٹن،جارج سرووس سمیت آیمنیسٹی انٹرنیشنل کے سیکریٹری جنرل کومی نایڈو سے ملاقات کی ۔
افغانستان میں امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم عمران خان اور زلمے خلیل زاد کے درمیان ملاقات میں امریکا کے طالبان سے معطل مذاکرات پر بھی گفتگو ہوئی۔
اس موقع پر امریکی سینیٹرز ڈیوڈ فنٹن، جارج سرووس نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی اور ان سے نئے پاکستان کے ویژن پر بات چیت کی۔
دوسری جا نب سیکرٹری جنرل ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھی وزیراعظم سےملاقات میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق پرگفتگوکی۔
ایمنیسٹی انٹرنیشنل کے سیکریٹری جنرل کومی نائیڈو نے وزیراعظم کو ملاقات میں ہندوستان کی حکومت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیرمیں انسانی حقوق کی تنظیموں کی عوام تک رسائی اور انکے کام میں ڈالے جانے والی رکاوٹوں سے بھی آگاہ کیا۔
وزیراعظم نے مقبوضہ جموں اور کشمیر میں حالیہ واقعات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے میں آیمنیسٹی انٹرنیشنل کے کردار کو سراہا۔
ملاقات میں وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، معاون خصوصی نعیم الحق، سیکرٹری خارجہ اور اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب نے بھی شر کت کی ۔
واضح رہے اس سے کچھ دیت قبل وزیراعظم عمران خان نے نیویارک میں کشمیر اسٹڈی گروپ کے بانی فاروق کتھواری سے بھی ملاقات کی تھی ۔
ملاقات میں وزیراعظم نے کشمیر اسٹڈی گروپ کے بانی فاروق کتھواری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا پر مودی حکومت کا اصل چہرہ واضح ہوجائے گا۔
اس موقع پر وزیراعظم نے بھارت کے غیر قانونی تسلط اور انسانی حقوق کی پامالی کو مزید اجاگر کرنے کی تلقین بھی کی تھی۔
یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان 7 روزہ امریکا کے دورے پر ہیں، وزیراعظم کل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News