Advertisement
Advertisement
Advertisement

آرمی چیف سے سعودی عرب اور عرب امارات کے وزرائے خارجہ کی ملاقات

Now Reading:

آرمی چیف سے سعودی عرب اور عرب امارات کے وزرائے خارجہ کی ملاقات
Army Chief- saudi- uae-diplomats meeting

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ عادل الجبير اور عبد الله بن زايد بن سلطان النہيان کی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطا بق سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ عادل الجبير اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ عبد الله بن زايد بن سلطان النہيان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی، ملا قات میں باہمی دلچسپی اور خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال پر بات چیت ہوئی، مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی اقدامات کیخلاف پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی بھی کروادی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نےدونوں ممالک کیساتھ خصوصی اسٹریٹیجک تعلقات پرفخرکااظہارکیا، دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف بھی کی۔

سعودی عرب اور عرب امارات نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدامات کے خلاف تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے متعلق پاکستان سے تعاون کریں گے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور متحدہ عرب امارات کے وزیر خارجہ کل پاکستان پہنچے تھے،جس کے بعد ان کی ملاقات وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ہو ئی اور تینوں رہنماؤں میں مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور خطے میں امن و امان کی مخدوش صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Advertisement

گز شتہ دن دونوں وزرائے خارجہ کی ملا قات وزیر اعظم عمران خان سے بھی ہو ئی، اس ملاقات میں وزیر اعظم اور وزرائے خارجہ کے درمیان مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غیر قانونی اور یکطرفہ فیصلے پر بات چیت ہوئی۔

عمران خان نے کرفیو اور بلیک آؤٹ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کرفیو کے خاتمے اور نقل و حرکت پر پابندی اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم بل کا جائزہ؛ پارلیمنٹ کی قانون و انصاف کمیٹی کا مشترکہ اجلاس شروع
خون سفید ہوگیا، بیٹیاں باپ کی قاتل نکلیں
شاعر مشرق علامہ اقبالؒ کا 148واں یوم ولادت آج ، صدر اور وزیر اعظم کا خراج عقیدت پیش
ہمیں متحد ہوکر عالم اسلام کیلئے لڑائی لڑنی ہوگی، خواجہ آصف
شہر قائد میں دھند کا راج، حد نگاہ 5 کلو میٹر تک محدود
27 ویں ترمیم : حکومت اور اتحادی جماعتوں کے بڑی بیٹھک آج ہوگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر