
اسلام آباد:ملک بھرمیں یوم دفاع پاکستان ملی جوش وجذبے،شہدائے وطن کے ساتھ محبت وعقیدت اور کشمیریوں کے ساتھ اظہاریکجہتی کےطورپرمنایاجارہاہے۔
یوم دفاع وشہداکے موقع پروطن عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداکی لازوال قربانیوں کوخراج تحسین پیش کیاجارہاہے۔ پاکستان کی جانب سے یوم دفاع بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں جارحانہ تسلط اور کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کےاظہار کے طور پرمنایاجارہاہے۔
یوم دفاع پاکستان کے مقع پروفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دن کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا، نماز فجر کے بعد مساجد میں ملکی سلامتی اور کشمیریوں کی آزادی کیلئےخصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
یوم دفاع و شہدا کے موقع پروطن عزیز کیلئے جان قربان کرنے والے شہداکو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے جی ایچ کیو میں مرکزی تقریب منعقد کی گئی جس میں شہدا کی لازوال قربانیوں کےحوالے سے ڈاکیومنٹری بھی پیش کی گئی۔ اس مقوع پر بگل بجا کر شہدا کوسلامی بھی پیش کی گئی۔
جی ایچ کیو میں یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب سےخطاب کرتے ہوئےآرمی چیف نے کہاکہ ملک وقوم کیلئے جاں نثار کرنے والے اور دہشت گردی سے نمٹنے والے شہدا کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔
آرمی چیف نے کہاکہ پرامن،مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان ہماری منزل ہے،آج کا پاکستان امن و سلامتی کا پیغام دیتا ہے اور یہ پیغام پورے خطے اور دنیا کے لیے ہے۔
آرمی چیف انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی ذمہ داریاں بھرپور طریقے سے پوری کیں، اب اقوام عالم کی ذمہ داری ہے کہ انتہا پسندی کو عملی طور پرختم کرے۔
آرمی چیف کاکہنا تھا کہ قیام پاکستان سے بقاء پاکستان کا سفرشہداء کی عظیم قربانیوں سےبھر پڑاہے،شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔
یوم دفاع وشہدا کی مرکزی تقریب میں بگل بجا کر شہداء وطن کو سلام پیش کیا گیا۔ اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔
جی ایچ کیو میں یوم دفاع و شہداء کی مرکزی تقریب میں شہداء کے لواحقین خصوصی طور پر مدعو تھے جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
تقریب میں غیر ملکی سفراء، حکومتی ارکان اور اعلیٰ عسکری حکام بھی شریک تھے۔
تقریب کے آغاز پر قومی ترانہ پڑھا گیا جس میں تمام شرکاء نے کھڑے ہو کر شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جس کے بعدپاک فوج کی جانب سے شہدا کی لازوال قربانیوں پرایک ڈاکیومینٹری بھی پیش کی گئی جس میں شہدا کے اہلخانہ سے ان کے پیاروں سے متعلق بات کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News