ترکی کی حکومت نے پاکستان سے دوستی کا ثبو ت دیتے ہو ئےآزاد کشمیر میں آنے والے شدید زلزلے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئےریسکیو اور ریلیف کے کاموں میں حصہ لینے کی پیشکش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ترکی کے سفیر نے صدر آزادکشمیر سے رابطہ کیا اور زلزلہ سے متاثرہ علاقے میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں حصہ لینے کی پیشکش کی ہے، اس کے علا وہ ترک حکومت نے آزاد جموں وکشمیر کے ضلع میرپور اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر دکھ کا بھی اظہار کیا ہے۔
اس موقع پر صدر آزادکشمیر سردار مسعود خان نے کہا کہ ترکی کی حکومت اور عوام کی طرف سے اظہار ہمدردی اور امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی پیشکش پر ترکی کی حکومت کا دل کی گہرائیوں سےشکریہ ادا کرتے ہیں۔
آزاد کشمیر میں آنے والے خوفناک زلزلے کے باعث تیس افراد جاں بحق ہوچکے ہیں مگر مقبوضہ کشمیر کے زلزلے سے متعلق بھارتی میڈیا خاموش ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دن آزاد کشمیر اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں آنے والے خطرناک زلزلے کے آفٹر شاکس آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں اب تک محسوس کیے جا رہے ہیں، جس کے با عث وہا ں مو جود افراد میں خوف وہراس میں مبتلا ہیں۔
تا زہ ترین اطلا عات کے مطا بق اب تک زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 30 تک پہنچ گئی ہے جبکہ زخمیو ں کی تعداد 450 سے زائد ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز جہلم سے 5 کلو میٹر شمال کی طرف تھا، اس کے علا وہ گہرائی زیر زمین 10 کلو میٹر تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
