Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان کی نیو یارک ٹائمز کے اداریاتی بورڈ سے ملاقات

Now Reading:

عمران خان کی نیو یارک ٹائمز کے اداریاتی بورڈ سے ملاقات
PM Meeting with Newyork times Editorial Board

وزیر اعظم عمران خان نے نیو یارک میں معروف اخبار نیو یارک ٹائمز کے اداریاتی بورڈ سے ملاقات کی۔

ملاقات میں نیو یارک ٹائمز کے اداریاتی بورڈ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ جموں و کشمیر پر تسلط اور وہاں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بارے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی یہ زمہ داری ہے مسئلہ کشمیر حل کرائے۔

وزیر اعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ یہاں اس لئے آیا ہوں کے دنیا کو باور کراؤں کے ہندوستان بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

یاد رہے اس سے کچھ دیر قبل وزیراعظم عمران خان نےنفرت آمیز تقاریر کے خلاف کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کسی نےبھی ہندومذہب کودہشت گردی سےنہیں جوڑا کیونکہ مذہب کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں۔

Advertisement

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ نائن الیون کےبعد دہشتگردی کومسلمانوں سےمنسلک کیا گیا جبکہ نائن الیون سے پہلے75فیصد خودکش حملےتامل ٹائیگرزنے کیے جو کہ ہندو تھے۔

وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ بدقسمتی سےانتہاپسندی اورخودکش حملوں کوبھی اسلام سےجوڑاگیا اور نبی کریمﷺکی شان میں گستاخی سےمسلمانوں کی شدید دل آزاری ہوتی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ کسی بھی معاشرےمیں بنیادی حقوق سےمحرومی انتہاپسندی کوجنم دیتی ہے، مغربی ملکوں میں رہنے والے مسلمانوں کو اسلاموفوبیاکا سامنا ہے۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی کمیونٹی کو پسماندہ رکھنے سے بنیاد پرستی جنم لیتی ہے، دنیا بھر میں کمیونٹیز کے درمیان برداشت اور ایک دوسرے کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر