
نیب کی جانب سےایک اوراہم شخصیت کوایل این جی کیس اسکینڈل میں گرفتارکرلیاگیا۔
تفصیلات کےمطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق مشیرخزانہ مفتاح اسماعیل اورسابق ایم ڈی سوئی سدرن عمران شیخ ایل این جی اسکینڈل کیس میں نیب کی تحویل میں ہیں جہاں ان سے تفتیش کی جارہی ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق ایل این جی اسکینڈل کیس نیب نےاہم کاروباری شخصیت اقبال زیڈ احمد کو حراست میں لے لیا۔
نیب ذرائع کےمطابق اقبال زیڈاحمدکوان کے دفترسے حراست میں لیاگیاہے۔جس کے بعد انہیں نیب کے دفتر منتقل کردیاگیا۔
ذرائع کےمطابق ملزم کےراہداری ریمانڈ کیلئےقانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News