
وزیر اعلیٰ پنجاب نے جمہوریت کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ جمہوری قوتوں کوبھارت کےغیرجمہوری اقدامات پرنوٹس لیناچاہیے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جمہوریت عوام کی حکمرانی کا نام ہے، تحریک انصاف کی حکومت جمہوریت پرکامل یقین رکھتی ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام کےلیے پُر عزم ہیں، ماضی میں جمہوریت کو ذاتی تجوریاں بھرنے کےلیےاستعمال کیا گیا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ جمہوریت کی آڑمیں لوٹ مار اورکرپشن عوام کےساتھ ظلم ہے، سابق حکمرانوں نےذاتی مفادات کوترجیح دےکرجمہوریت کونقصان پہنچایا، بھارت کےمقبوضہ کشمیرمیں غیرجمہوری اقدامات کی مذمت کرتےہیں،مودی سرکارکشمیریوں پرانسانیت سوزمظالم ڈھارہی ہے،جمہوری قوتوں کوبھارت کےغیرجمہوری اقدامات پرنوٹس لیناچاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News