
فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کی جنگ آخری مرحلے میں داخل ہوچکی ہے،اب مودی کا ہٹلر والا انجام ہوگا۔
تفصیلات کے مطا بق ایکسپو سینٹر لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سائنس و ٹیکنا لو جی کےوفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ آج پاکستان کے لیے بہت اہم دن ہے کہ یورپین یونین میں مسئلہ کشمیر پر بات ہوگی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ مودی کو پاگل پن کا دورہ پڑا ہے،وہ کسی سے بات کرنے کو تیار نہیں،ہٹلر بھی کسی سے بات نہیں کرتا تھا ،آسام میں مسلمانوں کی شہریت ختم کردی گئی ،مودی نے پورے کشمیر کو جیل بنارکھا ہے، صدیوں سے ہندوستان میں رہنے والے مسلمانوں پر زمین تنگ کر دی گئی ہے۔
فواد چو ہدری نے کہا کہ اب سکھ بھی ہندوستان میں رہنے کو تیار نہیں ہے،جس کے باعث ہندوستان کی معیشت پر سوالیہ نشان اٹھ رہے ہیں ،سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ بھی کہہ رہے ہیں کہ مودی نے انڈین معیشت تباہ کردی ہے۔
میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے فواد چوہدری نے مولانا فضل الرحمان کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا کہ وہ تیس سال کشمیر کمیٹی کے سربراہ رہے لیکن کبھی مظلوم کشمیریوں کے حق میں آواز بلند نہیں کی،وفا قی وزیرنے واضح کیا کہ بھارتی تجارت اور فضائی حدود کی پابندی سے متعلق فیصلہ ہوچکاہے،لیکن اس پر عملدرآمد تمام اسٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News