Advertisement
Advertisement
Advertisement

سکھ بھائی جتنا آج پاکستان کے قریب آئے ماضی میں مثال نہیں ملتی،عثما ن بزدار

Now Reading:

سکھ بھائی جتنا آج پاکستان کے قریب آئے ماضی میں مثال نہیں ملتی،عثما ن بزدار
usman-buzdar

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان میں سکھوں سمیت تمام اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی ہے، سکھ بھائی جتنا آج پاکستان کے قریب آئے ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور گورنر ہاؤس میں بین الاقوامی سکھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت نے ننکانہ صاحب میں بابا گرو نانک یونیورسٹی کاسنگ بنیاد رکھ دیا ہے،ننکانہ صاحب کی سڑکوں کی تعمیر کیلئے 15کروڑ روپے فراہم کیے گئے ہیں، سڑکوں کی تعمیر سے سکھ یاتریوں کو بہترین سہولتیں میسر ہوں گی۔ 

مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال سے متعلق ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اور کشمیر کبھی جدا نہیں ہوسکتے، مودی سرکار کو سمجھ لینا چاہیے کہ مسلمانوں کی نسل کشی کے ایجنڈے کے تباہ کن نتائج سامنے آئیں گے،وزیر اعظم کی اپیل پر پاکستان کے ہر شہر میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و ستم کیخلاف پرزور انداز میں آواز بلند کی گئی۔ 

انہوں نے کہا کہ پرعزم پاکستانی قوم نے نہتے کشمیری عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرکے واضح پیغام دیاہے، میں یوم یکجہتی کشمیر پر عوامی اجتماعات میں پنجاب کے عوام کی بھرپور شرکت پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، پہلی بار 1 لاکھ 58 ہزار کی سطح عبور
پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں 6 فیصد کی کمی
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
اسلام آباد ہائیکورٹ؛ چیئرمین پی ٹی اے عہدے پر بحال، سنگل بینچ کا فیصلہ معطل
کراچی: سنار سے ایک کروڑ 27 لاکھ روپے کی بڑی ڈکیتی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر