Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، عمران خان

Now Reading:

پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے، عمران خان
imran khan return speech

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ کوئی ملک کشمیر کے ساتھ کھڑا ہونا ہو پاکستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچنے کے بعد استقبال کے لیے آنے والے شرکاء سے خطاب میں کہنا تھا کہ سب سے پہلےقوم کا شکریہ ادا کرتاہوں کہ انہوں نے ہمارے لئے دعائیں کیں تاکہ ہم مشکل وقت میں کشمیریوں کا کیس بین الاقوامی سطح پر بھرپور طریقے سے لڑ سکیں۔

عمران خان کا کہنا تھا  کہ خاص طور پر بشریٰ بی بی کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ جنہوں نے میرے لیے بہت دعائیں کیں ۔

وزیراعظم عمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مقبوضہ وادی میں لوگوں پر ظلم ہورہا ہے اس موقع پر اُن کے ساتھ کھڑے ہونا جہاد ہےاورمیں وعدہ کرتا ہوں کہ مودی کی فاشسٹ اور مسلمانوں سے نفرت کرنے والی حکومت کو بے نقاب کروں گا۔

عمران خان نے کہا کہ بھارتی فوج نے  80 لاکھ کشمیریوں کو کرفیو میں بند کر رکھا ہے، جدوجہد میں اونچ نیچ ہوتی ہے، اچھا وقت بھی آتا ہے اور برا بھی لیکن برے وقت میں مایوس نہیں ہونا کیونکہ کشمیری مائیں، بہنیں اور بزرگ ہماری طرف دیکھ رہے ہیں۔

Advertisement

خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ کوشش انسان کی ہوتی ہےباقی کامیابی اللہ دیتا ہے، کشمیر کے لوگ جدوجہد کرتے رہیں گے اور انشااللہ کشمیری اپنی آزادی حاصل کرکے رہیں گا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان آج سات روزہ امریکی دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔

اسلام آباد ایئر پورٹ پر وزیراعظم کے طیارے نے لینڈنگ کی ،عمران خان کے استقبال کے لیے وفاقی کابینہ کے وزراء ، مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان ، اسد عمر، و دیگر پی ٹی آئی رہنما و کارکنان کی بڑی تعداد بھی موجود ہیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم اور صدرمملکت کے درمیان بڑی بیٹھک طے
کراچی: 3 دن میں چار کروڑ روپے سے زائد کے ای چالان کر دیے گئے
باجوڑ میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام؛ خارجی کمانڈر سمیت 4 دہشتگرد ہلاک
ای چالان کے نام پر ظلم! سندھ اسمبلی میں بھاری جرمانوں کے خلاف قرارداد جمع
این ایف سی ایوارڈ میں تبدیلی کی تیاریاں، قومی مالیاتی کمیشن کا اجلاس 18 نومبر کو طلب
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوئی مزید کتنی کمی؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر