Advertisement
Advertisement
Advertisement

یورپین پارلیمنٹ نے کشمیرسے فوری کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کیا،فردوس عاشق

Now Reading:

یورپین پارلیمنٹ نے کشمیرسے فوری کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کیا،فردوس عاشق
firdous ashiq awan

وزیراعظم  کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ یورپین پارلیمنٹ نے کشمیرسے فوری کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کیاہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر فردوس عاشق اعوان نے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی گھمنڈ اور تکبر خاک میں مل رہا ہے، بھارت کو ہرطرف سے منہ کی کھانی پڑ رہی ہے، یورپین پارلیمنٹ نے کشمیرکی صورت حال کو تشویش ناک قرار دیا، یورپین پارلیمنٹ نے کشمیرسے فوری کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کیا۔

Advertisement

فردوس عاشق اعوان نے مزید کہا کہ وہ دن دورنہیں جب جنت نظیروادی میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا، کشمیریوں کی آہوں اورسسکیوں نےعالمی ضمیرجھنجھوڑ کر رکھ دیا، بھارت حق اورسچ کی آواز نہیں دبا سکتا، مقبوضہ کشمیرکے عوام کے قانونی حقوق کی آواز یورپی پارلیمنٹ میں سنی گئی۔

واضح رہے کہ یورپین پارلیمنٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے اجلاس میں بھارت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔

ارکان پارلیمنٹ نے بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر سے کرفیو فوراً ہٹایا جائے، مودی انتظامیہ کا رویہ قابل مذمت ہے۔

اجلاس کےدوران شرکا نے مودی سرکار سے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیر سے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اور دفعہ 35 اے ختم کرنے کے فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔

اس کے علاوہ یورپی پارلیمنٹ نے مطالبہ کیا کہ بھارت کو مذاکرات فوری شروع کرنا چاہئیں۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای 100 انڈیکس 3,667 پوائنٹس گر گیا
سونے کی ایک بار پھر اونچی اڑان، قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ
کیڈٹ کالج وانا خودکش حملے کی اندرونی فوٹیج منظرِ عام پر آگئی
کچہری حملہ میں ملوث کرداروں کو سامنے لایا جائے گا، محسن نقوی
اسلام آباد جی الیون کچہری کے باہر فتنہ الخوارج کا خودکش دھماکہ، 12افراد شہید، 30 زخمی
27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ قومی اسمبلی میں پیش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر