Advertisement
Advertisement
Advertisement

امام حسینؓ نے جانثار ساتھیوں کے ساتھ باطل کے خلاف اسلام زندہ کیا، عمران اسماعیل

Now Reading:

امام حسینؓ نے جانثار ساتھیوں کے ساتھ باطل کے خلاف اسلام زندہ کیا، عمران اسماعیل

گورنرسندھ کا کہنا ہے کہ امام حسینؓ نے جانثار ساتھیوں کے ساتھ باطل کے خلاف اسلام زندہ کیا۔ 

تفصیلات کے مطا بق گورنرسندھ عمران اسماعیل نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ یوم عاشورہمیں قربانی کا درس دیتا ہے، یوم عاشور پر دی گئی قربانیوں کو رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ اس سے راہ فرار اختیارکرتے ہیں ان کا نام قائم نہیں رہتا، امام حسینؓ نے جانثار ساتھیوں کے ساتھ باطل کے خلاف اسلام زندہ کیا، حضرت امام حسین ؓ نے شہادت کا راستہ اختیار کیا، آج کے دن ہمیں یہ عہد کرنا ہوگا کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔

گورنر سندھ کا مزید کہا ہے کہ ہمارے کشمیری بہن بھائی آزادی کے لئے قربانیاں دے رہے ہیں، پاکستانی قوم کشمیریوں کی حمایت خون کے آخری قطرے تک جاری رکھے گی۔

واضح رہے کہ ملک بھرمیں یوم عاشورنواسہ رسول امام حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ اور ان کےساتھیوں کی عظیم قربانی کی یاد میں منایاجارہاہے۔ یوم عاشور کےموقع پرملک کے بیشترشہروں میں جلوس نکالے جارہے ہیں اورمجالس کااہتمام بھی کیاگیاہے جس میں عزادارنوحہ خوانی اور سینہ کوبی کررہے ہیں۔

Advertisement

شہرقائد میں 10محرم کا مرکزی جلوس نشترپارک سے برآمدہوگااورامام بارگاہ حسینیہ ایرانیاں کھارادرپراختتام پذیرہوگا۔

حیدرآباد میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس امام بارگاہ قدم گاہ مولا علی سے برآمد ہو گا۔ سکھر میں یوم عاشورکے موقع پر 44 جلوس نکالے جائیں گے اور موقع پر سیکیورٹی شدید سخت کردی گئی۔ 44 میں سے 3جلوس انتہائی حساس جبکہ 4کوحساس قرار دیاگیاہے۔

لاہور میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد ہوا جو کربلا گامے شاہ پہنچ کرختم ہوگا۔لاہورمیں شبیہ ذوالجناح کےمرکزی جلوس میں پولیس کی سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔ مرکزی جلوس کی سکیورٹی پر 14 ایس پیز، 24 ڈی ایس پیز، 87 انسپکٹرزتعینات ہیں۔455 اَپرسب آرڈینیٹس اور 05 ہزار سے زائد جوان بھی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ ڈولفن اور پیرو ٹیمیں جلوس کے روٹ اور اطراف میں موثر پٹرولنگ یقینی بنا رہی ہیں۔

راولپنڈی میں مرکزی جلوس امام بارگاہ عاشق حسین، امام بارگاہ کرنل مقبول اور ٹائروں والے امام بارگاہ سے برآمد ہوں گے۔

کوئٹہ میں 10محرم  میں عزاروں کامرکزی جلوس علمدار روڈ سے برآمد ہو گا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شام کو مومن آباد امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہو گا۔

پشاور میں یوم عاشور کے 12 جلوس برآمد ہوں گے جن کی سیکورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ پارا چنار سمیت کئی شہروں میں عاشورہ کے جلوس برآمدہوں گے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر