
معاون خصوصی اطلاعات و نشریات نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سفارتکاری دنیا میں اپنا رنگ دکھا رہی ہے،دنیا مظلوم کشمیریوں کے حق میں پاکستان کیساتھ آواز بلند کر رہی ہے۔
تفصیلات کے مطا بق معاون خصوصی اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ بھارت کوششوں کے باوجود نہ تو او آئی سی کی آواز خاموش کراسکا اور نہ ہی سلامتی کونسل کا اجلاس رکوا سکا۔
یورپین پارلیمنٹ کے ایجنڈے پر مسئلہ کشمیر کا زیر بحث آنا ہماری کامیاب سفارتکاری کا عملی ثبوت ہے ۔بھارتی موقف پوری دنیا میں پٹ چکا ہے کہ کشمیر ان کا اندرونی معاملہ ہے، عمران خان کی کال پر قوم کا احتجاج عالمی میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا،یہ قوم کے سچے جذبات کا مذاق اڑانے والوں کیلئے سبق ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی خلوص نیت پر مبنی سفارتکاری اور مقبوضہ جموں کشمیر کے عوام کی لازوال قربانیاں پوری دنیا میں اپنا رنگ دکھا رہی ہے۔آج دنیا مظلوم کشمیریوں کے حق میں پاکستان کے ساتھ یک زبان ہو کر آواز بلند کر رہی ہے۔
Advertisement— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) September 2, 2019
واضح رہے مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 29ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
وزیر خارجہ نے تین ستمبر کو لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کےباہراحتجاج کرنے بھی اعلان کیا کرتے ہوئے کہا تھا کہ امیدہے کہ یورپین پارلیمنٹ انسانی حقوق کیلئےکردارادا کرے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News