Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

صفائی مہم میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو گرفتار کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ

Now Reading:

صفائی مہم میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو گرفتار کیا جائے، وزیراعلیٰ سندھ
karachi clean drive

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صفائی کے کام میں جو بھی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرے اس کو گرفتار کرلیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کلین مائی کراچی کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے تمام ایس ایس پیز اور ڈی سیز کو کلین مائی کراچی مہم میں ساتھ کام کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ کچرا اٹھانے کی مہم بہت اچھی ہے، اس پر مکمل توجہ دی جائے۔

 کراچی صفائی مہم پر اجلاس میں بریفنگ کے دوران وزیر اعلیٰ کو بتا یا گیا کہ ضلع جنوبی سے2971 ٹن اور  ضلع غربی سے 15848 ٹن کچرا لینڈ فل سائٹ منقل کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے تمام عارضی جی ٹی ایس سے سندھ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی کو کچرا اٹھا کر لینڈ فل سائیٹ منتقل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ سندھ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی ڈی سیز سے عارضی جی ٹی ایس کی ایڈریس، لوکیشن وغیرہ حاصل کریں اور کام شروع کیا جائے۔

Advertisement

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ جیسے ہی صفائی ہو جائے ڈی ایم سیز کے حوالے کریں تاکہ وہ خود یا سندھ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی سے صفائی کرنے کو یقینی بنائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ حالیہ بارشوں میں کچرا اٹھانے کے کام کو مزید تیز کیا جائے، شارع فیصل سے نیشنل اسٹیڈیم تک خصوصی صفائی کروائی گئی ہے۔

سید مراد علی شاہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیمیں جن شاہراؤں سے گزریں ان جگہوں کو خوبصورت بنایا جائے، جہاں سڑکیں خراب ہوگئی ہیں ان کی دوبارہ مرمت کی جائے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے کچھ علاقوں سے ایک گروپ نے ڈسٹ بن غائب کرنا شروع کیئے ہیں اور اس گروپ کا مقصد یہ ہے کہ ڈسٹ بن نہیں ہوں گے تو کچرا سڑکوں پر پھینکا جائے گا۔

اجلاس میں چیف سیکریٹری ممتاز شاہ، وزیر محنت سعید غنی، وزیر بلدیات سید ناصر شاہ، صوبائی مشیر مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکریٹری ساجد جمال ابڑو، سیکریٹری بلدیات روشن شیخ، ایم ڈی سندھ ویسٹ مینجمنٹ اتھارٹی آصف اکرام نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آزادکشمیر: جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ہڑتال اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان
وزیراعظم کا تمام حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان
پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ، مشترکہ اعلامیہ جاری
شیر افضل مروت صاحب نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا اور پارٹی کا اثاثہ ہیں، علی محمد خان
لاہور ہائی کورٹ میں 800 مقدمات کے فیصلے ہوئے، اعلامیہ
یاسمین راشد کا جیل سے چیف جسٹس پاکستان کے نام خط
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر