
وزیراعظم کے معاونِ خصوصی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے باہر 27 ستمبر کو کشمیریوں کے حق میں تاریخی مظاہرہ ہوگا۔
تفصیلات کے مطا بق امریکا پہنچنے پروزیراعظم عمران خان کےمعاون خصوصی زلفی بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان مشن کشمیرپرنیو یارک پہنچےہیں، صدر ٹرمپ کے ساتھ اُن کی اہم ملاقات ہوگی۔
زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ٹرمپ وزیراعظم پاکستان عمران خان کو پسند کرتے ہیں،عمران خان عالمی رہنماؤں کوکشمیرکی صورتحال پراعتمادمیں لیں گے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم کچھ دیر قبل وفد کے ہمراہ امریکا پہنچے، جہاں وہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور مسئلہ کشمیر میں اجاگر بھی کریں گے۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب مقبوضہ کشمیر پرمرکوز ہوگا۔
اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں سنگین صورت حال ہے،کشمیرکی صورت حال کے پیش نظروزیراعظم کا دورہ بہت اہم ہے، وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب مقبوضہ کشمیر پرمرکوز ہوگا۔
پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ یواین سیکریٹری جنرل سے ملاقات میں بھی مسئلہ کشمیر زیربحث آئے گا،وزیراعظم کے دورےسے سفارتی مہم عروج پر پہنچے گی۔
مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل 49ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے اور مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مواصلاتی نظام کی معطلی، مسلسل کرفیو اور سخت پابندیوں کے باعث لوگوں کو بچوں کے لیے دودھ، زندگی بچانے والی ادویات اور دیگر اشیائے ضروریہ کی شدید قلت کا سامنا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وادی میں کرفیو کے باعث 3 ہزار 9 سو کروڑ کا نقصان ہو چکا ہے، وادی میں کھانا میسر ہے اور نہ ہی دوائیں۔ سرینگر اسپتال انتظامیہ کے مطابق کرفیو کے باعث روزانہ 6 مریض لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News