
وزیراعظم عمران خان مسلم دنیا کی 500بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اردن کی رائل اسلامک اسٹریٹیج اسٹڈیز سینٹر نےمسلم دنیا کے 500بااثرترین شخصیات کی فہرست جاری کی ہےجس کے مطابق وزیراعظم عمران خان دنیا کے بااثرشخصیات کی فہرست میں 29ویں نمبرپرموجود ہیں۔ جبکہ دنیا کے دیگربااثرحکمرانوں اور سیاستدانوں میں ترکش صدررجب طیب اروان پہلے نمبر پر ہیں ۔
فہرست کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز دوسرے جب کہ اردن کے شاہ عبداللہ دوئم تیسرے نمبر پربااثر شخصیات کی فہرست میں موجود ہیں۔
پاکستان سے تعلق رکھنے والے نامور مذہبی اسکالر مفتی تقی عثمانی کو چھٹے نمبر پر بااثر ترین مسلم شخصیت قرار دیا گیا ہے جب کہ معروف مبلغ دین مولانا طارق جمیل 40 ویں نمبر پر ہیں
اردن کےرائل اسلامک اسٹریٹیجک اسٹڈیز سینٹر کی فہرست میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان 13ویں،دبئی کے شیخ محمد بن زید النہیان 15 ویں اور حزب اللہ کے حسن نصراللہ 23 نمبربااثرترین شخصیت کی فہرست میں موجود ہیں۔
مصرسے تعلق رکھنے والےعالمی شہرت یافتہ فٹبالر محمد صالح46 ویں اور عراق کے سیاسی رہنما مقتدا الصدر 47 ویں نمبرشمار کیے گئے ہیں۔
بااثر اسلامی شخصیات کی اعزازی فہرست میں ملالہ یوسفزئی، مذہبی رہنما شیخ محمد الیاس عطار قادری اور میئر لندن صادق خان بھی شامل ہیں۔پاکستان کے ڈاکٹر عطاء الرحمان، عمر سیف اور عرفان صدیقی کے نام بھی بااثر مسلم شخصیات کی اعزازی فہرست میں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News