
وزیربلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کی صفائی مہم پرردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہےکہ خوشی ہے 11سال بعدکراچی کیلئےسندھ حکومت کو ہوش آہی گیا اور سندھ حکومت کواپنی ذمہ داریوں کا احساس ہوا۔
Glad that Sindh Govt wakes up 11 yrs later to do their job in KHI. Equipment/human/financial resources are available with Sindh Solid Waste Management Board. Thank u Nasir Shah.
Make sure u keep the previous LB minister & his loudmouth sidekick away from the drive! #LetsCleanKHI— Ali Haider Zaidi (@AliHZaidiPTI) September 16, 2019
تفصیلات کے مطا بق وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ خوشی ہے کہ گیا رہ سال بعد کراچی کیلئےسندھ حکومت کو ہوش آہی گیا ، کراچی کی صفائی کے بعد سندھ کے دیگر شہروں پر بھی توجہ دیں، دعا ہے کہ قسمت آپ کا ساتھ دے اور آپ مہم میں کامیاب ہوں۔
علی زیدی نے مزید کہا کہ سندھ سالڈویسٹ مینجمنٹ بورڈکے پاس افرادی،مالی،تکنیکی وسائل ہیں، اس اقدام پر میں ناصر شاہ کاشکر گزار ہوں، پرانے وزیر بلدیات اور انکے ساتھی کو مہم سے دور رکھنا نہ بھولیں، سندھ کے دیگر شہروں پر بھی توجہ دیں، حیدر آباد،میرپورخاص،بدین،سکھر،لاڑکانہ ، شکارپور،جیکب آباد،گھوٹکی ودیگرشہروں میں بھی صفائی کرائیں ، تمام اضلاع بھی ہمارے عظیم صوبے کا حصہ ہیں، سندھ کے دیگر علاقوں کے حالات بھی افسوسناک حد تک خراب ہیں ۔
واضح رہے کہ میڈیا میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ کراچی میں علی زیدی کی جانب سےکلین کراچی مہم روک دی گئی ہے اور نالوں کی صفائی کا کام یکم ستمبرسے بند ہے.
تاہم وفاقی وزیر علی زیدی نے ان کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ سلسلہ کراچی کی مکمل صفائی تک جاری رہے گا، فنڈز کی کمی کا تاثر غلط ہے،بارشوں کی تباہ کاری کے بعد 4 اگست کوکلین کراچی مہم کا آغاز کیا تھا.
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News