 
                                                                              وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھارتی خلائی مشن کی ناکامی پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ پڑوسی ملک صرف بالی وڈ کے ذریعے چاند پر پہنچ سکتا ہے۔
اپنے ٹوئٹر پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت بالی وڈ کی کسی فلم پر 100 کروڑ لگائے اور چاند پر پہنچ جائے۔
Endia only way now you can reach moon is through Bollywood,another 100 crore and you guys ll be on the moon. on serious note extremists always fail and you failed when instead of scientists you relied on Jotshi and delayed the mission,Come out of hatred for other communities.
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 8, 2019
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ بھارت کی ناکامی اس کی انتہاپسدانہ سوچ ہے اور انتہا پسند ہمیشہ ناکام ہوتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ بھارت خلا میں پہنچنا چاہتا ہے تو پہلے اپنی سوچ بدلے۔
بھارت کا چاند پر جانے کا خواب پورا نہ ہوسکا تھا۔
بھارتی ماہرین چاند کی سطح پر لینڈنگ کی کوشش کرنے والے روبوٹک خلائی جہاز ’وکرم‘ سے رابطہ کھو بیٹھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 