
پنجاب حکومت کی جانب سےاے ٹی ایم چوری کےملزم صلاح الدین کی دوران پولیس تحویل میں ہلاکت کی جوڈیشل انکوائری کیلئےدرخواست دائرکردی۔
تفصیلات کےمطابق صلاح الدین ہلاکت کیس میں عدالتی تحقیقات کی درخواست ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوجمع کروائی گئی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کےترجمان ڈاکٹرشہباز گل کاکہناہےکہ صلاح الدین ہلاکت کیس میں پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی گئی۔
ترجمان پنجاب حکومت کاکہناہے کہ واقعےپرتین پولیس اہلکاروں اور ایس ایچ او کے خلاف قتل کامقدمہ درج کیا گیاہےجبکہ صلاح الدین ہلاکت میں ملوث ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکاروں کو معطل کردیا گیاہے۔
پنجاب حکومت کے ترجمان کاکہناہےکہ صلاح الدین کی پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کاانتظار ہے۔
پولیس کے مطابق ایس پی انویسٹی گیشن حبیب اللہ کی سربراہی میں واقعے کی انکوائری کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ فیصل آباد میں اے ٹی ایم سے کارڈ چوری کرنےکے بعدمنہ چڑانے والی ویڈیو سے مقبول ہونے والاملزم پولیس حراست میں بدترین تشددکے بعدچل بسا۔
ملزم کی اے ٹی ایم سے کارڈ چوری کرنے والی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہوگئی تھی۔ جس کے بعد پنجاب پولیس کی جانب سےصلاح الدین کو رحیم یارخان میں نجی بینک کی ایک برانچ سےحراست میں لیا گیاگیاتھا۔
ملزم صلاح الدین پانچ روزقبل دوران تحویل پولیس کےتشددسے انتقال کرگیاتھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News