
وزیراعظم کے دورہ امریکا کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئیں ہیں، اسی سلسلے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری بھی امریکا پہنچ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطا بق امریکا میں مقیم کشمیری وفد نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور غلام نبی فائی سے ملاقات کی، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کے شاندار استقبال اور دورے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
اس کے علاوہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے خلاف جارحانہ حکمت عملی پر مشاورت مکمل کی گئی، اس کے علاوہ نریندر مودی کے خلاف جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران شدید احتجاج کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکا کے دوران ملاقاتوں کے شیڈول پر بھی مشاورت کی گئی ہے، یو این جنرل اسمبلی سیشن کے دوران پاکستانی اور کشمیری پرچم لہرانے پر بھی غور کیا گیا۔
وزیر اعظم کا دورہ امریکہ کا شیڈول مرتب کرلیا گیا ہے، اس حوالے سےاطلا عات ہے کہ وزیر اعظم 21 ستمبر کو امریکہ پہنچیں گے۔
وزیر اعظم کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دو ملاقاتیں طے ہیں، امریکی صدر سے پہلی ملاقات طہرانے کے بعد جبکہ دوسری ملاقات ہائی ٹی کے موقع پر ہوگی۔
واضح رہے کہ رواں سال 22 جولائی کو وزیراعظم عمران خان سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات ہو ئی تھی جس میں امریکی صدر نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان بھارت کے مابین ثالثی کی پیش کش کی تھی۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور میں دونوں نئے لیڈرز ہیں، مسئلہ کشمیر پر دونوں لیڈرز بڑا کردار ادا کر سکتے ہیں، کشمیر اور افغانستان کا مسئلہ حل ہوگا تو پورے خطے میں خوش حالی ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News