Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج ایک کرب و بلا کشمیر میں بپا ہے،فردوس عاشق

Now Reading:

آج ایک کرب و بلا کشمیر میں بپا ہے،فردوس عاشق
firdous ashiq awan

فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آج ایک کرب و بلا کشمیر میں بپا ہے۔ پوری وادی جیل بن چکی ہے، کشمیری شہدائے کربلا کے راستے پر چل رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ 10 محرم کا تاریخی دن شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے جب حضرت امام حسین دین کی سرفرازی اور باطل کے سامنے ڈٹ گئے تھے۔ 

Advertisement

فردوس عاشق کا کہنا ہے کہ انہوں نے اسلام کے روشن اور سنہری اصولوں پر سمجھوتہ قبول نہ کیا، یوم عاشور کا عظیم درس یہ ہے کہ مظلوم کا ساتھ دیا جائے اور حق و سچ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے، ایک وہ یوم عاشور تھا جس دن نواسہ رسول دین مبین کی سربلندی کے لیے سربکف تھے۔ آج ایک کرب و بلا کشمیر میں بپا ہے۔ کرفیو کا 37 واں روز ہے، پوری وادی ہی جیل ہے، اشیائے خور و نوش اور ادویات کی شدید قلت اور جنت نظیر کا دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ  پانچ اگست کو مودی سرکار نے کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے بھارتی آئین کے آرٹیکل 370 اے کو ختم کردیا تھا۔ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 37ویں روز بھی کرفیو برقرار ہے، مواصلات کا نظام مکمل پر معطل ہے، قابض انتظامیہ نے ٹیلی فون سروس بند کررکھی ہے جبکہ ذرائع ابلاغ پرسخت پابندیاں عائد ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی کے کاروباری طبقے کو بھتہ خوری کے بڑھتے خطرات؛ ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ سندھ کو خط
خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، درجہ حرارت میں نمایاں کمی
پنجاب اور سندھ میں سیاسی محاذ آرائی، صدر زرداری متحرک، وزیر داخلہ طلب
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ کا بڑا فیصلہ: پولیس اہلکاروں کی بھرتیاں کالعدم قرار
شہباز شریف کی ملائیشین وزیراعظم سے ملاقات؛ دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر