Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسئلہ کشمیر کا مذاکرات کے ذریعے مستقل حل چاہتے ہیں، وزیر خارجہ

Now Reading:

مسئلہ کشمیر کا مذاکرات کے ذریعے مستقل حل چاہتے ہیں، وزیر خارجہ
Shah Mahmood leaves for Geneva

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے بھارت کے ہندوتوا نظریے کےخلاف کھڑے ہونا ہماری پالیسی کاحصہ ہے۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ خارجہ پالیسی کئی اداروں کی مدد سے بنائی جاتی ہے۔ پاکستان کی خارجہ پالیسی اندرونی اور بیرونی معاملات کو مدنظر رکھ کر بنائی گئی ہے۔ خارجہ پالیسی میں ترجیحات کا تسلسل رکھا گیا ہے۔ بہترین خارجہ پالیسی سے پاکستان تنہائی سے نکل آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت 80 لاکھ سے زائد کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہا ہے۔ مقبوضہ کشمیر کو جیل بنے ہوئے 4 ہفتے گزر چکے۔ کشمیری ایک ماہ سے بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ وادی کے نہتے عوام مسلح قابض فوج کا مقابلہ کررہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر کی قیادت کو بھی نظربند کردیا گیا ہے۔ بھارتی اقدام پر دنیا بھر میں تشویش کا اظہار کیا جارہا ہے۔ بھارتی مظالم پر برطانوی پارلیمنٹ۔ یورپی یونین۔ او آئی سی۔ اقوام متحدہ اور دیگر ادارے بھی بول رہے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہمسایوں سے پرامن اوراچھے تعلقات ہماری ترجیح ہے۔ مسئلہ کشمیر کا مذاکرات کے ذریعے مستقل حل چاہتے ہیں۔ نریندرمودی ہٹلر کی نازی پارٹی سے متاثر ہے۔ ہندوتوا نظریے کےخلاف کھڑے ہونا ہماری پالیسی کا حصہ ہے۔ خدشہ ہے بھارت دنیا کی توجہ ہٹانے کےلیے کوئی مس ایڈونچر کرسکتا ہے اور پاکستان اپنے دفاع کےلیے مکمل تیار ہے۔ پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات میں کمی کے علاوہ دوطرفہ تجارت اور سمجھوتہ ایکسپریس بھی بند کردی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 20 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک
27 ویں آئینی ترمیم کی تمام 59 شقیں سینیٹ سے دو تہائی اکثریت سے منظور
ترقیاتی کاموں کے باعث یونیورسٹی روڈ ٹریفک کے لیے بند کی گئی، وزیر داخلہ سندھ
بلاول بھٹو کا کسانوں کے لیے انقلابی اقدام، 5 ہزار گندم کاشتکاروں میں نقد امدادی رقوم کی تقسیم
زبردست تیزی کے بعد کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1945 پوائنٹس کا اضافہ
اردو زبان و تعلیم کی ماہر ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا انتقال کرگئیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر