ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے مودی کابینہ کے وزیر جتندرا سنگھ کی آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بعد آزاد کشمیر پر قبضے کی بھڑک کا جواب دیتے ہوئے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزاد کشمیر پر قبضے کے منصوبے پر بات کرنے سے قبل اپنی ایئر فورس سے ضرور مشورہ کر لیں۔
Please always consult IAF before talking about such agenda.
As regard 370…. and siege, what you couldn’t suppress through overt & covert physical efforts for 72 years, this paper work can’t do that either.
You shall see the just struggle succeeding. IA. pic.twitter.com/UEqligmh9Q— Asif Ghafoor (@peaceforchange) September 10, 2019
میجر جنرل آصف غفور نے بھرپور جواب دیتے ہوئے مزید کہا کہ جہاں تک آرٹیکل 370 کے عائد کر نے اور مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا تعلق ہے تو جس تحریک آزادی کو بھارت گزشتہ 72 سال میں خفیہ و ظاہری کوششوں کے ذریعے بھی نہ دبا سکا تو یہ کاغذ بھی اس تحریک کا کچھ نہیں بگاڑ سکے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سری نگرکی شاہراہوں، گلیوں میں آصف غفورکے پوسٹرز لگائے گئے تھے، جن پر کشمیریوں کے لئے آخری گولی اور آخری سپاہی تک لڑنے کی تحریر درج ہے.
ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور کے پوسٹر پر بھارتی میڈیا بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا اور واویلا شروع کر دیا تھا
ماضی میں بھی بھارتی جنرل نے اطلاعات کی رسائی کےمحاذ پرآئی ایس پی آر کی جیت کا اعتراف کر تے ہو ئے کہا کہ اطلاعات کی رسائی کے محاذپر بھارت کوشکست ہوئی.
تجزیہ کاروں کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر آصف غفور کے ٹوئٹ کو مقبوضہ کشمیرکےعوام لائف لائن سمجھتے ہیں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
