Advertisement
Advertisement
Advertisement

27 ستمبر کو اقوام متحدہ میں وزیرِ اعظم پاکستان کشمیریوں کا مقدمہ لڑیں گے ،شا ہ محمو د قریشی

Now Reading:

27 ستمبر کو اقوام متحدہ میں وزیرِ اعظم پاکستان کشمیریوں کا مقدمہ لڑیں گے ،شا ہ محمو د قریشی
Shah Mehmood Khi air port

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ 27 ستمبر کو دنیا دیکھے گی کہ اقوام متحدہ میں ہمارا وزیرِ اعظم عمران خان پاکستان اور کشمیریوں کا مشترکہ مقدمہ لڑے گا۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آج مسئلہ کشمیر کی بات اقوام متحدہ تک نہیں رہی، یہ اس سے آگے نکل گئی ہے، پاکستانی قوم کو سر اٹھا کر جینے کا درس دینے والے میدان میں ہیں، نریندر مودی سن لو یہ قوم تمہارے ارادے خاک میں ملا دے گی۔

انہوں نے کہا کہ 2 ستمبر کو مسئلہ کشمیر یورپین پارلیمنٹ میں زیرِ بحث آئے گا، 3 ستمبر کو لندن میں ایک جم غفیر ہو گا، بھارتی وزیرِ خارجہ جے شنکر فرنٹ فٹ پر نہیں اب بیک فٹ پر کھیلیں گے، یہ پچ عمران خان کی ہے۔ 

 ان کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیشنل میڈیا اور اقوام متحدہ کے مبصرین کو قدم رکھنے کی اجازت نہیں، اب نریندر مودی کرتار پور راہدری میں رکاوٹیں ڈالیں گے۔ 

وزیر خارجہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسجدیں بند کرنے والے دیکھیں، پاکستان میں مندر آباد ہیں، ہم انٹرنیشنل تنظیموں کو دعوت دیتے ہیں، آؤ دیکھو کہ آزاد کشمیر آزاد ہے، کیا نریندر مودی یہی دعوت سری نگر کے لیے دیں گے؟

Advertisement

وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت سے مذاکرات کی کوئی عجلت نہیں، نریندر مودی کان کھول کر سن لیں، جیسے عمران خان نے قوم سے خطاب میں کہا تھا کہ ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ یزید کے سامنے ہاتھ پھیلانا حسینیت کے فلسفے کی نفی ہو گی، ہندوستان کو ایک بار پھر منہ کی کھانا پڑی۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھارتی میڈیا کا فالس فلیگ آپریشنز کا پرانا ہتھکنڈہ ایک بار پھر بے نقاب
وزیراعظم اور وزیرِ داخلہ کی کیڈٹ کالج وانا پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت، سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
سیکیورٹی فورسز نے کیڈٹ کالج وانا پر دہشت گرد حملہ ناکام بنا دیا، 2 دہشت گرد ہلاک، کلیئرنس آپریشن جاری
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 20 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک
27 ویں آئینی ترمیم کی تمام 59 شقیں سینیٹ سے دو تہائی اکثریت سے منظور
ترقیاتی کاموں کے باعث یونیورسٹی روڈ ٹریفک کے لیے بند کی گئی، وزیر داخلہ سندھ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر