Advertisement
Advertisement
Advertisement

پنجاب اور کے پی کے میں شدیدزلزلہ، 19 افراد جاں بحق متعدد زخمی

Now Reading:

پنجاب اور کے پی کے میں شدیدزلزلہ، 19 افراد جاں بحق متعدد زخمی
Earthquake

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں  شدید زلزلے  کے باعث  کم از کم 19 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاوہ  میرپور آزاد کشمیر ،لاہور، پشاور، مری، جہلم، کالا باغ، حافظ آباد، چینیوٹ، ہری پور اور دیگر علاقوں میں بھی شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایسوسی ایشن (این ڈی ایم اے)کے مطابق آزادکشمیر میں زلزلے کے بعد 6 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات  ہیں جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں ۔

ترجمان این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ زلزلے سے آزاد کشمیر کا ضلع میرپور سب سے ذیادہ متاثر ہوا ہے، ملک بھر سے معلومات اکٹھی کررہے ہیں۔

امریکی زلزلہ  پیمامرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کی  گہرائی 10  کلو میٹر تھی ۔ زلزلہ کم از کم 10 سیکنڈ تک محسوس کیا گیا۔

دوسری جانب  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جہلم کے شمال میں 12 کلومیٹر کی دوری پر زمین میں دس کلومیٹر اندر زلزلے کی شدت 7.1 تھی ۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  نےپاک فوج کو فوری طورپر میر پور میں زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کمک پہنچانے کی ہدایت کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ  نے کہا ہے کہ  ریسکیو آپریشن میں سول انتظامیہ کی مدد کی جائے۔

پاک فوج  نےہیلی کاپٹر اور  طبی امداد کی ٹیمیں روانہ کردی ہیں اور آزاد جموں کشمیر میں امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر