Advertisement
Advertisement
Advertisement

مودی اپنے ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا، عمران خان

Now Reading:

مودی اپنے ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہوگا، عمران خان
ik on kashmir issue

وزیر اعظم عمران خان نے کشمیر میں جاری بھارتی جارحیت کے متعلق نریندر مودی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس میں انسانیت ہوتی ہے وہ کبھی عورتوں اور بچوں پر ظلم نہیں کر سکتا لیکن مودی کبھی اپنے ارادے میں کامیاب نہیں ہوسکتا ہے۔

مظفرآباد میں جلسے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے  کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 40 روز سے کشمیری کرفیو میں پھنسے ہوئے ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ میں نے جب دنیا میں کشمیر کا سفیر بننے کا فیصلہ اس لیے کیا کہ میں ایک پاکستانی، ایک مسلمان اور ایک انسان ہوں اور کشمیر کا مسئلہ انسانیت کا مسئلہ ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ساری دنیا میں کشمیر کا سفیر بن کر جاؤں گا اور دنیا کو کشمیر کا مسئلہ بتاؤں گا۔

انہوں نے کہا خاص طور پر نریندر مودی کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ایک بزدل انسان صرف ایسا ظلم کرتا ہے جو آج کشمیریوں پر بھارتی فوج کر رہی ہے۔

Advertisement

وزیر اعظم عمران خان نے مسئلہ کشمیر کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے 58 ممالک نے پاکستانی مؤقف کی تائید کی کہ کشمیر پر لوگوں پر ظلم ہو رہا ہے جبکہ 50 سال میں پہلی بار کشمیر کا مسئلہ سلامتی کونسل میں اٹھا ہے اور او آئی سی نے بھی بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکی سینیٹرز کی جانب سے صدر ٹرمپ کو خط بھی لکھا گیا ہے کہ آپ کشمیر کے معاملے میں مداخلت کریں جبکہ برطانوی پارلیمنٹ میں بھی پہلی بار کشمیر کے موضوع پر بات کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر