
معاون خصوصی اطلاعات ونشریات فردوس عاشق اعوان کاکہناہے کہ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوتاخطے میں امن خواب رہے گا،کشمیر کی آزادی تک پاکستان کادفاع مضبوط نہیں ہوسکتا۔
اسلام آبادمیں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئےڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہناتھا کہ کشمیریوں کے آئینی اور جمہوری حقوق چھین لیے گئےہیں، ایک ماہ سے زیادہ کا عرصہ ہوگیا کشمیری ابھی بھی گھروں میں محصور ہیں۔بھارتی حکومت نے کشمیریوں کےحقوق سلب کرلیے ہیں۔
معاون خصوصی کا کہناتھاکہ کشمیرکی آذادی تک پاکستان کاہرادارہ کشمیریوں کیلئےآوازاٹھائےگا،پاکستان اس وقت تک مضبوط نہیں ہوسکتا جب تک کشمیرآزاد نہیں ہوتا۔
یوم دفاع کے حوالے سے بات کرتے ہوئے معاون خصوصی نے کہا کہ آج کے دن سیاسی جراثیم کوپس پشت رکھنا ہے،آج شہیدوں اور غازیوں کوسلام پیش کرنےکا دن ہے،قوم اپنے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب تک وطن کیلئےقربانی کےجذبات قائم ہیں ہماراکوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News