Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہدا کے اہل خانہ سے ملنے پہنچنے پر قوم کا شکریہ،آرمی چیف

Now Reading:

شہدا کے اہل خانہ سے ملنے پہنچنے پر قوم کا شکریہ،آرمی چیف
Coas- Defence day

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہدا کے اہل خانہ سے ملنے پہنچنے پر قوم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہدا ہمارا فخر ہیں، شہدا کے اہل خانہ ہماری ذمہ داری ہیں۔

Advertisement

تفصیلات کے مطابق پا ک فوج کےادارے آئی ایس پی آر ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر یوم دفاع وشہدا کی غیر معمولی کوریج پر میڈیا سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا میڈیا نے خصوصی طور پر یوم شہدا کی تقریب دوبارہ نشر کی۔

واضح رہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ یوم دفاع و یوم شہدا 6 ستمبر کو گزشتہ سال کی طرح بھرپور طور پر منائیں گے، ہر شہید کو یاد رکھا جائے اور ہر شہید کے گھر جائیں۔

یوم دفاع کے موقع پر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے مرکزی تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی تھی، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یوم دفاع کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوم دفاع و شہداء کی تقریب سے خطاب میرے لیے باعث فخرہے، پاکستان کی بنیادوں میں شہیدوں کا خون شامل ہے، شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں گئیں نہ ہی جائیں گی۔

آرمی چیف نے افواج پاکستان اورقوم کی جانب سے غازیوں اورشہداء کے لواحقین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ جانتا ہوں آپ کے دکھوں کا کوئی بدل نہیں لیکن آپ کا حوصلہ ہمارے لیے مثال ہے، زندہ قومیں اپنے شہیدوں پر ناز کرتی ہیں، پاکستان ایک زندہ اور تابندہ قوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ مادروطن کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا اور نہ آئندہ کریں گے۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر