
اقوام متحدہ کے سائپرس مشن میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی پاک فوج کی میجر فوزیہ پروین کی عالمی دنیا بھی معترف ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اقوام متحدہ کے عالمی امن کی بحالی کے لیے کام کرنے والے ’یو این پیس کیپنگ‘ آفیشل اکاؤنٹ نے میجر فوزیہ پروین کی تعریف میں ایک ٹوئٹ کیا،جس میں اقوام متحدہ کی نیلی ٹوپی پہنے، پاک فوج کی وردی میں ملبوس، ہاتھ میں وائرلیس سیٹ تھامے ،اقوام متحدہ کی گاڑی کے پاس کھڑی میجر فوزیہ کی تصویربھی شیئر کی۔
Pakistan is one of the largest troop contributors to @UN Peacekeeping constituting over 9% of the UN's total deployment. Here, Major Fozia Perveen from #Pakistan is pictured on a @UN_Cyprus routine patrol in the Buffer Zone. pic.twitter.com/D7HXS178wE
— UN Peacekeeping (@UNPeacekeeping) September 17, 2019
میجر فوزیہ کی یہ تصویر قبرص کے گشت زون کے وقت کی ہے جب وہ روٹین کی پیٹرولنگ پر تھیں۔
میجر فوزیہ پروین کی یہ ڈیو ٹی کے دوران لی گئی تصویر سو شل میڈیا پر آئی اور چھا گئی،دنیا بھر میں انھیں اور امن کے سلسلے میں پا ک افواج کی کو ششوں کو خوب سراہا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے عالمی امن مشن میں پاکستان طویل عرصے سے بہترین خدمات سر انجام دے رہا ہے ، بین الاقوامی امن اور خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے اقوام متحدہ سے بڑی تعداد میں فوجی تعاون کرنے والے ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے۔
یا د رہے کہ پاکستان نے دسمبر 2018ء میں قبرص کے امن مشن کو جوائن کیا، پاکستان ان ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے عالمی امن کے لیے سب سے زیادہ فوج فراہم کر رکھی ہے، اقوام متحدہ کی کل فوج 9 فیصد پاکستانی فوجیوں پر مشتمل ہے، جن میں خواتین بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News