Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان پنجاب پولیس کی کارکردگی سے ناخوش،وزیراعلیٰ پنجاب کی طلبی

Now Reading:

عمران خان پنجاب پولیس کی کارکردگی سے ناخوش،وزیراعلیٰ پنجاب کی طلبی
imran-buzdar PM imran

وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اسلام آباد طلب کر لیا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان پنجاب پولیس کی کارکردگی سے ناخوش ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نےوزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کواسلام آبادطلب کرلیا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب وزیراعظم سے ملاقات کریں گے اور پولیس ریفارمز سے متعلق انھیں آگاہ کریں گے اور بریفنگ دیں گے۔

وزیراعظم نے پنجاب میں پولیس گردی کے واقعات پر ناراضگی اور تشویش کا اظہار کیا تھا۔

اطلاعات کے مطا بق وزیراعلیٰ پنجاب لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں ، جہاں ان کی وزیراعظم سے ون آن ون ملاقات ہوگی ، جس میں پنجاب پولیس نظام میں اصلاحات پر بات چیت کریں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب میں 8 ماہ میں پولیس کی حراست میں 17 ملزمان کی ہلاکتوں کا انکشاف ہوا ہے ۔14 ہلاکتوں پر 84 پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف مقدمات درج ہوئے ہیں، پنجاب پولیس ناقص کارکردگی کو بچانے کے لیے واقعات کو دبانے پر مصروف عمل ہے۔

Advertisement

چند روز قبل بھی اے ٹی ایم کارڈ چرانے والے صلاح الدین کو پولیس نے دوران حراست تشدد کرکے ہلاک کردیا تھا اور پولیس نےکہا کہ وہ دل کا دورہ پڑنے سے چل بسا، عثمان بزدار نے اس واقعے کا نوٹس لیا تھا ، جس کے بعد انچارج سی آئی اے سمیت چار پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
بحیرہ عرب میں موجود سسٹم شدت اختیار کرگیا، کراچی سمیت سندھ میں ہلکی بارش کا امکان
سرکاری حج اسکیم؛ حج واجبات کی آخری قسط کی وصولی کا آج سے آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ کا خواب حقیقت بن گیا
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیشرفت
سیکیورٹی فورسز کا شیرانی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 7 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر