Advertisement
Advertisement
Advertisement

آزاد کشمیر میں زلزلے کے آفٹر شاکس، ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی

Now Reading:

آزاد کشمیر میں زلزلے کے آفٹر شاکس، ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی

آزاد کشمیر میں زلزلے کے آفٹر شاکس جاری ہیں جبکہ جاں بحق افراد کی تعداد 30ہوگئی اور 450 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

تفصیلات کے مطا بق پاکستان کے مختلف علاقوں میں گزشتہ روز آنے والے زلزلے سے جاں بحق والوں کی تعداد 30 ہوگئی جبکہ 450 سے زائد زخمی افراد مختلف علاقوں میں زیرعلاج ہیں

حکومت آزاد کشمیر نے میرپور زلزلہ کے باعث آج ضلع میرپور کے تمام سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان بھی کیا ہے۔

آزاد کشمیر میں زلزلے کے مزید جھٹکے محسوس ہوئے ہیں جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے، خوف کے باعث مردوں نے سڑکوں کے کنارے گرین بیلٹ پر  رات جاگ کر گزاری جبکہ خواتین اور بچوں نے مقامی پارکوں میں پناہ لی۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابقزلزلے میں زخمی افراد ڈی ایچ کیو میرپور اور ٹی ایچ کیو منڈاں میں زیرعلاج ہیں جبکہ پمزاسپتال کی 3 ایمبولینسز، ڈاکٹرز اور اسٹاف کے 12 افراد سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے میرپور کے لئے روانہ کردیے گئے ہیں۔

Advertisement

وزیراعظم آزاد کشمیر کا زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے لائحہ عمل کا اعلان

PM - AJK- Visit hosp

وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے لائحہ عمل کا اعلان کردیا ہے۔

زلزلے کی اطلاع ہی میر پور آزاد کشمیر پہنچنے پر راجا فاروق حیدر نے کہا کہ زلزلے سے متاثرہ علاقے میں سب سے پہلے ریسکیوکارروائی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو کارروائی کے بعد نقصانات کا جائزہ لیا جائے گا اور پھر بحالی کا کام شروع ہوگا۔

وزیراعظم آزاد کشمیر راجا فاروق حیدر نے زلزلے کے زخمیوں کی عیادت کی اور ان کی دیکھ بھال پر مامور ڈاکٹروں کو ضروری ہدایات بھی دیں۔

Advertisement

وا ضح رہے کہ گزشتہ روز آنے والے زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی تھی، جس کی گہرائی زیرِ زمین 10 کلومیٹر تھی،زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سہ پہر 4 بج کر 2 منٹ پر آنے والے زلزلے کا مرکز جہلم کا شمالی علاقہ تھا۔

زلزلے سے متاثرہ علاقوں میں شہریوں کودوہری مصیبت کا سامنا ہے،زلزلے سے لوگوں کے گھر اور کاروبار تباہ ہوگئے ہیں، متاثرہ علاقوں میں زلزلے کے بعد سے اب تک بجلی بحال نہ کی جاسکی، بجلی کے کھمبے اوران پرلگے ٹرانسفارمرزمین پرتاحال  گرے ہوئے ہیں جب کہ پینے کی پانی کی بھی شدید قلت ہوگئی۔

زلزلے کے باعث کھانے پینے سے محروم لوگوں نے زلزلے کے آفٹر شاکس کے خوف سے رات جاگ کر گزاری، لوگوں کے گھروں کی بیرونی دیواریں گرنے سے پل منڈا، سانگ، سنوال شریف سمیت ملحقہ علاقوں میں چوری کی بھی وارداتیں ہوئیں ہیں۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ امریکا؛ بحری و سول قیادت سے اہم ملاقاتیں
شہرقائد میں موسم آج گرم اور خشک رہنے کا امکان
مغربی سرحد پر کشیدگی ، وزیراعظم نے اجلاس طلب کر لیا ، اہم فیصلے متوقع
پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوحہ میں مذاکرت آج ہونگے، طالبان رجیم کی تصدیق
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اصلاحاتی اقدامات کا عالمی اعتراف ہے، وزیرِ خزانہ
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر