Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ کی چیئرمین پیمرا سے ملاقات

Now Reading:

وزیراعلیٰ سندھ کی چیئرمین پیمرا سے ملاقات
Sindh CM meets PEMRA chairman

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین پیمرا محمد سلیم بیگ نے ملاقات کی۔

چیئرمین پیمرا سلیم بیگ نے وزیراعلیٰ سندھ کو ملاقات میں الیکٹرانک میڈیا انڈسٹری کے حوالے سے سالانہ رپورٹ پیش کی۔

ملاقات میں وزیراعلیٰ سندھ نے چیئرمین پیمرا کو صوبہ سندھ میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کراچی میں پیمرا آفس کی تعمیر کے لئے پلاٹ مختص کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی۔

اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ نے ایگزیکیٹیو ممبر پیمرا اشفاق جمانی اور ڈائریکٹر جنرل حاجی آدم بھی ملاقات میں موجود تھے۔

واضح رہے اس سے کچھ دیر قبل کراچی میں میڈیا سے گفتگو کےدوران وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا تھا کہ  یہ ڈھکی چھپی بات نہیں وفاق کراچی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کچرے کی صفائی جاری ہے، 3 لاکھ ٹن کچرا اٹھا چکے ہیں، ابھی کچھ دن باقی ہیں کچرا اٹھ جائے گا، وفاقی حکومت نے جو کچرا اٹھایا اس کے غلط اعداد پیش کئے گئے ہیں، 1.5 لاکھ ٹن کچرا اٹھانے کا دعویٰ غلط ہے، کراچی سے اٹھایا گیا کچرا وزن کرکے ٹھکانے لگایا جا رہا ہے، 70 فیصد کچرا ان اضلاع میں تھا جہاں سے کچرا اٹھایا نہیں جا رہا تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ یہ ڈھکی چھپی بات نہیں وفاق کراچی پر قبضہ کرنا چاہتا ہے مگر ہم آئین کے برعکس کوئی کام نہیں ہونے دیں گے اور کراچی کا نام کوئی بھی تبدیل نہیں کر رہا جب کہ علامہ اقبال نے یہ خواب نہیں دیکھا تھا کہ پاکستان میں روزگار دینا تو دور کی بات، لیکن لوگوں کو بیروزگار کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعلیٰ پنجاب کا صوبہ بھر میں خراب واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فعال کرنے کا حکم
آئی ایم ایف کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کے نفاذ میں خرابیوں پر اظہار تشویش
آزادکشمیر: جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا ہڑتال اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان
وزیراعظم کا تمام حکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کا اعلان
پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ، مشترکہ اعلامیہ جاری
شیر افضل مروت صاحب نے مشکل وقت میں پارٹی کا ساتھ دیا اور پارٹی کا اثاثہ ہیں، علی محمد خان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر