Advertisement
Advertisement
Advertisement

احتساب عدالت نے سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا

Now Reading:

احتساب عدالت نے سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا
nab court order to seize salman shahbaz property

احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطا بق منی لانڈرنگ کیس میں بڑی پیش رفت سا منے آئی ہے، احتساب عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا اور سلمان شہباز کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادوں کو بھی ضبط کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطا بق نیب حکام نے منی لانڈرنگ کیس میں بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر سلمان شہباز کی جائیدادوں کوضبط کرنے اور اشتہاری قرار دینے کی استدعا کی تھی۔

نیب نے موقف اختیار کیا کہ سلمان شہباز کی رہائش گاہ پر بھی تحقیقات کے لیے گئے لیکن وہ وہاں موجود نہیں تھے، عدالت سلمان شہباز کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دے۔

Advertisement

ذرائع کے مطا بق عدالت نے سلمان شہباز کی رقوم منجمد کر دیں جبکہ سلمان شہباز کی زرعی اراضی سمیت تمام جائیدادوں کو بھی ضبط کرنے کا حکم دیتے ہوئے اشتہاری قرار دے دیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ نیب نے عدالتی حکم پر سلمان شہباز کی تمام منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کر لی تھی۔
نیب کے زیرحراست دو وعدہ معاف گواہوں، آفتاب محمود اور شاہد رفیق نے شہباز شریف اور ان کے دونوں صاحبزادوں کے لیے منی لانڈرنگ کرنے کا اعتراف بھی کیا تھا۔

ذرائع کے مطا بق دونوں وعدہ معاف گواہوں نے اعتراف کیا کہ انہوں نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے دونوں بیٹوں کے کہنے پر پاکستان میں 24 لاکھ ڈالر سے زیادہ رقم ٹی ٹی کے ذریعے منتقل کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر