Advertisement
Advertisement
Advertisement

کے الیکٹرک نے بری خبر سنادی

Now Reading:

کے الیکٹرک نے بری خبر سنادی
K Electric loadshedding

کراچی الیکٹرک (کے الیکڑک) نے اپنے اعلامیے میں خبردار کیا ہے کہ نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) کی جانب سے بجلی کی ترسیل میں کمی کے باعث اہلیان کراچی کو لوڈشیڈنگ کا سامنا ہوسکتا ہے۔
اعلامیے کے مطابق این ٹی ڈی سی نے 29 ستمبر سے بجلی کی فراہمی میں کمی کردی ہے۔کے الیکٹرک کو نیشنل گریڈ سے 250 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔
حب کو-این کے آئی کے نیشنل گرڈ سے 500 کلو واٹ بجلی کا شارٹ فال 29 ستمبر سے شروع ہوا۔
علاوہ ازیں بتایا گیا کہ ہوا کے دباؤ میں کمی کے باعث ونڈ ٹربائن سے 150 میگا واٹ بجلی کم پیدا ہورہی ہے جس کے باعث نیشنل گرڈ سے کے الیکٹرک کو مجموعی طور پر 250 میگا واٹ تک شارٹ فال کا سامنا ہے۔
اعلامیہ کے مطابق کے الیکٹرک نے دعویٰ کیا کہ بارش کے بعد بڑھتے ہوئے درجہ حرات کے پیش نظر ترسیلی کمپنی تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لارہی ہے تاکہ شارٹ فال کو کم سے کم کیا جا سکے۔

Advertisement
کے الیکٹرک نےدعویٰ کیا کہ این ٹی ڈی سی کے حکام سے مسلسل رابطہ ہے تاہم بجلی کی ترسیل میں کمی کو دور کیا جائے اور مسئلے کا ممکنہ حل تلاش کیا جا سکے۔
اعلامیہ میں خبردار کیا گیا کہ این ٹی ڈی سی کی جانب سے بجلی کی ترسیل میں کمی کے نتیجے میں جزوقتی اور طویل دوراینے پر مشتمل لوڈشیڈنگ ہوگی جس میں وہ تمام علاقے بھی شامل ہوں گے جہاں بجلی کی لوڈشینڈنگ نہیں ہوتی تھی۔
کے الیکٹرک نے اعلامیے میں صارفین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی درخواست کی ہے۔ جیسے ہی این ٹی ڈی سی میں مرمت کا کام مکمل ہوجائے گا شہر میں بجلی کی ترسیل معمول کے مطابق ہوجائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
خضدار میں آپریشن،فتنتہ الہندوستان کے خواتین کے لباس میں 4 دہشتگردگرفتار
ڈائریکٹر ورلڈ بینک بھی وزارت قومی صحت کی کارکردگی کی معترف
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے آئی ایم ایف نے ڈیڈ لائن طے کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر