Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرمایہ کاری کی راہ میں بڑی رکاوٹ کرپشن ہے، وزیراعظم

Now Reading:

سرمایہ کاری کی راہ میں بڑی رکاوٹ کرپشن ہے، وزیراعظم
PM Talk at Hub

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ کرپشن ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے گڈانی میں چائنہ پاور حب جنریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بڑی بڑی چینی کمپنیاں پاکستان آنا چاہتی ہیں لیکن کرپشن کی وجہ سےبڑی مائننگ کمپنیاں پاکستان نہیں آتیں جبکہ چین اور پاکستان کے درمیان پاورپلانٹ سی پیک کا پہلا مشترکہ منصوبہ ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کاسب سےبڑامسئلہ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ہے لیکن پی ٹی آئی حکومت آنے کے بعد کاروبار میں مسلسل آسانیاں پیداہورہی ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےعمران خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری سب سےبڑی طاقت نوجوان ہیں اورہمیں اپنی نوجوان آبادی کو اثاثہ بناناہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ کوشش کریں کہ 20فیصد کوئلہ تھرکاہوتاکہ زرمبادلہ کی بچت ہو کیونکہ ماضی میں پانی سے بجلی بنانے پرکام نہیں کیاگیا۔

Advertisement

وزیراعظم عمران خان کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ اپنےوسائل سےبجلی بنانے سے آسانیاں پیداہونگی، ہم چاہتے ہیں پاور پراجیکٹ لوکل ریسورسزسے بنے۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بھی گڈانی میں چائنہ پاور حب جنریشن پلانٹ کی افتتاحی تقریب میں شریک کی۔

واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں،گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عمران خان سے ملاقات کی تھی۔

اس موقع پروفاقی وزیر پارلیمانی امور اعظم خان سواتی، وزیر منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، معاون خصوصی ندیم بابر اور ممبر قومی اسمبلی اسد عمر بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔

 وزیراعظم کی زیرصدارت گورنر ہاؤس میں اجلاس کے دوران وفاق کے زیر انتظام کراچی میں جاری منصوبوں پر پیشرفت رپورٹ پیش کی گئی اور وزیراعظم کو کراچی پیکج کے تحت تجویز کردہ اسکیمز کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا تھا ۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر