Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان طاقتور مجرموں کے خلاف جہاد کر رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان

Now Reading:

عمران خان طاقتور مجرموں کے خلاف جہاد کر رہے ہیں، فردوس عاشق اعوان
firdous ashiq awan and faroog naseem on cabinet meeting

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ عمران خان طاقتور مجرموں کے خلاف جہاد کر رہے ہیں۔

معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور وزیر قانون فروغ  نسیم کی مشترکہ پریس کانفرنس میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے نواز شریف کی حالت ناساز ہونے پر کہا کہ رات بارہ بجے میاں نوازشریف کو ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا تو ساتھ بیان چل رہا تھا کہ انہیں زہر دینے کی کوشش کی گئی جبکہ حکومت کو کسی سیاسی مخالف کو زہر دینے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ کرپشن ہی ان کے لیے زہر ہے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کے متعلق انکا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا تھا جبکہ اجلاس میں تاریخ ساز قانونی اصلاحات ہوئی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ بچوں کے جنسی استحصال کی روک تھام کے کیے آگاہی مہم چلائی جائے گی جبکہ وزیراعظم صوبوں کے ساتھ مل کر مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے کیے کام کر رہے ہیں اور نیب کی درخواست پر کابینہ ڈویژن اسے ریکارڈ فراہم کرے گا۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں پاک فوج کے کنٹونمنٹس میں سولر سے بجلی حاصل کرنے کے منصوبوں کی اصولی منظوری دی گئی ہے جبکہ کابینہ نے پانچ ارب روپے کے بلا سود قرض دینے کی منظوری بھی دی ہے اور یہ قرضے ایک سے چار سال کی مدت کے لیے دیے جائیں گے۔

Advertisement

دوسری جانب وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ کابینہ میں عوامی مفاد کے آٹھ قوانین کی منظوری دی گئی ہے جکہ سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کے بارے اسٹیٹس کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا لیکن انگریز دور کے سول پروسیجر کوڈ میں ترمیم کا فیصلہ کیا گیا ہے کیونکہ ترامیم کا مقصد مقدمات کے جلد فیصلوں کو یقینی بنانا ہے۔

انکا مزید کہنا تھا کہ مقدمات کے جلد فیصلے کے کیے دوسری اپیل ختم کردی گئی ہے جبکہ خواتین کا وراثت میں حصہ یقینی بنانے کے کیے آرڈیننس لایا جارہا ہے اور غریب لوگوں کی داد رسی کے لیے لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی قائم کی جارہی ہے۔

فروغ نسیم نے بتایا کہ ججوں کو اپنا ڈریس کوڈ خود طے کرنے کا موقع دیا جارہا ہے جبکہ اوورسیز پاکستانیز کے لیے بھی ایک قانون لایا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر