Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، آزادی مارچ سے متعلق بڑے فیصلے متوقع

Now Reading:

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ، آزادی مارچ سے متعلق بڑے فیصلے متوقع
cabinet

 وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس شروع ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطا بق اجلاس میں ملکی سیاسی، معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، اپوزیشن کے آزادی مارچ پر بھی اجلاس میں بات چیت ہوگی اور اس سلسلے میں بڑے فیصلوں کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کے مطا بق وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 13 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا، وزارتوں میں موجود سی ای او ز، ایم ڈیز کی خالی پوسٹوں پر بریفنگ دی جائے گی، کراچی، لاہور، ملتان اور پشاور میں کثیر المنزلہ عمارتوں کا معاملہ زیر غور آئے گا، سول ایوی ایشن رولز 1994 میں ترمیم کا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کابینہ فیڈرل گورنمنٹ آرٹسٹ فنڈ کابینہ ڈویژن سے انفارمیشن ڈویژن کو منتقل کرنے کی منظوری دے گی، وزیر اقتصادی امور کی بطور ممبر این ای سی منظوری دی جائے گی، سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے ڈی جی کی تنخواہ مقرر کرنے کی منظوری بھی دی جائے گ۔

اس کے ساتھ ساتھ اسلام آباد ہیلتھ کیئر فیسلٹیز مینجمنٹ ایکٹ 2019 کی منظوری دی جائے گی، سوئی نادرن گیس کمپنی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی از سر نو منظوری دی جائے گی۔

Advertisement
اجلاس میں پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی بھی از سر نو منظوری دی جائے گی، ایم ڈی پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے کنٹریکٹ کی منسوخی کی کابینہ منظوری دے گی، کابینہ چیئرمین متروکہ وقف املاک کو گرانٹ جاری کرنے کی بھی منظوری دے گی۔

واضح رہے کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویزخٹک نے رہبر کمیٹی سے مذاکرات کی رپورٹ بھی تیار کرلی ہے، رپورٹ کے نکات میں کہا گیا تھا کہ آزادی مارچ ایک معاہدے کے تحت ہورہا ہے، رہبرکمیٹی میں تمام جماعتوں سے رابطے ہوئے، آزادی مارچ والوں کو معاہدے کے نکات کی پابندی کرنا ہوگی۔

پرویز خٹک کی رپورٹ کے نکات میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ حکومت نے آزادی مارچ میں اب تک کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی، معاہدے کے تحت آزادی مارچ جلسہ گاہ تک محدود رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پانی کی صورتحال اطمینان بخش، ذخائر 99 فیصد تک بھر گئے: ارسا ایڈوائزری کمیٹی
رواں سال کا پہلا سپرمون آج رات آسمان پر جلوہ گر ہوگا، اسپارکو
دوران قید آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر کتے چھوڑے گئے، سابق سینیٹرمشتاق احمد،ویڈیو پیغام جاری
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر