Advertisement
Advertisement
Advertisement

میرپورآزاد کشمیرایک مرتبہ پھر زلزلے سےلرزاٹھا

Now Reading:

میرپورآزاد کشمیرایک مرتبہ پھر زلزلے سےلرزاٹھا
Earthquake-2

آزاد کشمیر کے شہر میرپور اور اس کے گرد و نواح میں ایک مرتبہ پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میر پور آزاد کشمیر میں زلزلے کے بعد آنے والے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری ہے، تین اعشاریہ آٹھ شدت کےزلزلے سےمیرپوراوراطراف کے ایک بارپھرعلاقےلرزاٹھے، جس کی وجہ سے لوگ گھروں، اسپتالوں اور عمارات سے باہر آگئے ہیں اور کھلی جگہ پہ کھڑے لوگ کلمہ طیبہ کے ورد کررہے ہیں۔

زلزلہ پیمامرکزکےمطابق زلزلےکی گہرائی پندرہ کلومیٹراورمرکز جہلم سےبارہ کلومیٹرشمال مغرب میں تھا۔

زلزلے سےمتاثرہونےوالی عمارت آفٹرشاکس کی تاب نہ لاسکی اور زمیں بوس ہوگئی جبکہ پاک فوج،پولیس اور ریسکیوعملےنےملبےسےتین افرادکونکال لیا ۔

Azad-Kashmir-Earthquake

Advertisement

 تمام متعلقہ ادارے اس وقت الرٹ ہیں اور وہ دیگر علاقوں سے بھی اس ضمن میں معلومات اکھٹی کررہے ہیں۔

 واضح رہے کہ گزشہ ماہ چوبیس ستمبرکوآنےوالے زلزلے میں چالیس افراد جاں بحق ہو ئے تھے جبکہ زلزلےسےسڑکیں،پل اورانفرااسٹرکچرتباہ ہوگیاتھا۔

زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی تھی، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز جہلم کے 5 کلومیٹر شمال میں تھا اور گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

زلزلہ راولپنڈی، لاہور، کالا باغ، سانگلہ ہل، گجرات، چنیوٹ، سرگودھا، ظفر وال، شاہ کوٹ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، صوابی، پھالیہ، سرائے عالمگیر، شکر گڑھ، نور پور تھل، پشاور، پنڈی بھٹیاں، نارووال، پسرور، شیخو پورہ، سمندری، قصور، جہلم، مری، کوٹ مومن، خیبر، ایبٹ آباد، سکھیکی، سوات، مردان، اوکاڑہ اور بونیر میں محسوس کیا گیا تھا۔

ننکانہ صاحب، قائد آباد، ڈسکہ، جڑانوالہ، شانگلہ، باجوڑ، مظفر آباد، اسکردو، میرپور آزاد کشمیر اور مضافات میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

Advertisement

 زلزلے کے جھٹکے 10 سیکنڈ تک محسوس کیے گئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہرقائد میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا
امریکی بحری جہاز دو روزہ دورے پر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا
سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی کا پلڑا بھاری، 16 نشستیں جیت لیں
اقوام متحدہ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا خطاب، غیر منصفانہ مالیاتی نظام اور قرض بحران پر کڑی تنقید
وزیراعظم اور سری لنکن صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے پر اتفاق
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر