Advertisement
Advertisement
Advertisement

شاہ محمود قریشی کا برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان پر ردعمل

Now Reading:

شاہ محمود قریشی کا برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان پر ردعمل
qureshi-royal family

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ امید ہے برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ پاکستان بہت اچھا رہے گا، برطانوی شاہی جوڑے کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتا ہوں، برطانوی شاہی جوڑے کا دورہ خیرسگالی کا ہے۔

تفصیلات کے مطا بق وزیر خارجہ شا ہ محمو د قریشی نے بر طا نو ی شا ہی جو ڑے کے دورہ پا کستان پر اپنا رد عمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ ‏برطانوی شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ آج رات پاکستان پہنچیں گے, شاہی جوڑے کی آمد سے دونوں ممالک کے مابین تاریخی تعلقات مزید مستحکم ہونگے ، دورہ پاکستان کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطا بق شا ہ محمو د قریشی نے کہا کہ شاہی خاندان کا یہ وفد پاکستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی سیاسی قیادت سے بھی ملاقات کرے گا ،برطانوی شہزادہ ولیم اور انکی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کا یہ دورہ ء پاکستان، امن و امان کی بہتر صورتحال پر اعتماد کا اظہار ہے۔

وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ نوجوان نسل کے ترجمان ہیں، برطانوی شاہی جوڑے کا پاکستان کا سفر خوشگوار گزرے گا۔ 

وا ضح رہے کہ شہزادہ ولیم اور انکی اہلیہ کیٹ میڈلٹن آج ،رات پاکستان پہنچ رہے ہیں۔

Advertisement

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا پیر کی رات پا کستان پہنچیں گے جہاں ایک وفاقی وزیر، دفتر خارجہ حکام اور برطانوی سفیر ریڈ کارپٹ پر انکا پر تپاک استقبال کرینگے۔

شاہی جوڑے کے ہمراہ محافظین، طبی ماہرین اور چالیس سے زائد صحافی بھی پاکستان پہنچیں گے، 15 اکتوبر کو شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی صدرِپاکستان اور وزیراعظم عمران خان سے ملاقاتیں بھی ہو گی۔

ذرائع کے مطابق نور خان ایئر بیس پر برطانوی شاہی جوڑے کو گارڈ آف آنر پیش کیا جائے گا۔

برطانوی شاہی جوڑے کا یہ پہلا باضابطہ سرکاری دورہ پاکستان ہوگا جو پاک برطانیہ تعلقات کو مزید فروغ دے گا، برطانیہ کا شاہی جوڑا لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں کا دورہ کرے گا۔

شاہی جوڑا پاکستان کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، برطانوی اور پاکستانی عسکری حکام سے ملاقاتیں بھی کرے گا۔

اس سے قبل شاہی رہائش گاہ کینسنگٹن پیلس کی جانب سے بھی پرنس ولیم اور کیٹ مڈلٹن کے دورہ پاکستان کی تصدیق کی جا چکی ہے، اس دورے کی درخواست برطانوی وزارت خارجہ اور دولت مشترکہ کے دفتر کی جانب سے کی گئی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر