Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس جاری

Now Reading:

وزیراعظم کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس جاری
ترقی پذیر

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلیٰ، گورنرز، وفاقی وزرا اور سینئر پارٹی قیادت شریک ہے۔

ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے متعلق کور کمیٹی کی مشاورت جاری ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ملک کے سیاسی، معاشی معاملات اور مہنگائی سے متعلق امور پربھی غور کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ وزیر اعظم عمران خان دورہ سعودی عرب، ایران اور دورہ چین پروزراکو اعتماد میں لیں گے، اجلاس میں پارٹی کی صوبائی تنظیموں کو تحلیل کرنے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔اس اہم اجلاس میں آزادی مارچ سے نمٹنے کی حکمت عملی پر مشاورت کی جائے گی۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا آزادی ما رچ کے بارے میں کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان محفوظ راستہ چاہتے ہیں اور ان سے رابطے جاری ہیں،23 سے 26 اکتوبر کے درمیان اچھی خبریں ملیں گی۔

Advertisement

آزادی ما رچ کے حوالے سے جے یوآئی ف کے حزب اختلاف کی جماعتوں سے رابطوں میں بھی تیزی آگئی ہے،نیشنل پارٹی کے سربراہ میرحاصل بزنجو نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جبکہ رہنما نیشنل پارٹی نے آزادی مارچ میں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملانے کا اعلان کردیا۔

آزادی ما رچ کے حوالے سے مولانا فضل الرحمن اور شہباز شریف کی ملاقات کی تاریخ بھی تبدیل کر دی گئی ہے، اب ملاقات لاہور میں سولہ اکتوبر کی بجائے اٹھارہ اکتوبر کو ہوگی۔ دونوں رہنما مشترکہ پریس کانفرنس میں آئندہ لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر