Advertisement
Advertisement
Advertisement

بہترین معاشی ٹیم کی وجہ سےاقتصادی چیلنجز پرقابو پارہے ہیں،وزیراعظم

Now Reading:

بہترین معاشی ٹیم کی وجہ سےاقتصادی چیلنجز پرقابو پارہے ہیں،وزیراعظم
PM IK speech Business Reforms Exhibition

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بہترین معاشی ٹیم کی وجہ سےاقتصادی چیلنجز پرقابو پارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے کاروبارمیں آسانیوں سےمتعلق تقریب سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشی مشکلات کےباوجود حکومت نےملک سےغربت کے خاتمے کیلئےاحساس پروگرام شروع کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ 60 کی دہائی میں پاکستان دنیا میں تیزترین ترقی کرنے والا ملک تھا لیکن بدقسمتی سے پاکستان کےعام آدمی کو ترقی کے ثمرات نہیں ملے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ ہماری حکومت کومعاشی چیلنجزکا سامنا تھا جبکہ ماضی میں پاکستان نےصنعتوں کی وجہ سےنمایاں ترقی کی۔

عمران خان کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمیں ابھی تک تجارتی خسارے کا سامنا ہےاور تجارتی خسارے میں کمی کیلئے ہماری کوششیں جاری ہیں

Advertisement

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی ترقی کیلئے نظام تعلیم کو بہترکرنا ضروری ہے جبکہ بھرپورتعاون کرنے پر ورلڈ بینک کے مشکور ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے رحیم یار خان میں تیزگام حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین حادثےمیں قیمتی جانوں کےضیاع پرافسوس ہے، اللہ تعالیٰ لواحقین کوصدمہ برداشت کرنےکی طاقت عطا فرمائے اور اللہ تعالیٰ جاں بحق افرادکی مغفرت فرمائے۔

واضح رہے اس سے قبل وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں صنعت و حرفت کے فروغ کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس ہوا تھا۔

اجلاس میں ٹیرف کے موجودہ نظام اور اس میں بہتری لانے کے لئے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ درآمدات پر ٹیرف کی شرح، موجودہ ٹیرف کے صنعت اور برآمدات پر اثرات اور ٹیرف کے نظام  میں مزید بہتری لانے کے  حوالے سے مشاورت بھی کی گئی تھی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ حکومت کاروباری برادری کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہے اوران اقدامات کا مقصد کاروباری طبقے کی مشکلات دور کرنا اور ان کو آسانیاں فراہم کرنا ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ کاروباری طبقے کو ساز گار ماحول کی فراہمی مقصد ہے، ہم چاہتے ہیں پاکستان پراڈکٹس خطے میں دوسرے ممالک کا مقابلہ کر سکیں اور بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنا حصہ حاصل کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر