Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزارت خارجہ میں کشمیر سیل کا چوتھا اجلاس

Now Reading:

وزارت خارجہ میں کشمیر سیل کا چوتھا اجلاس
fourth session of kashmir cell

وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر قائم کیے گئے “کشمیر سیل” کا چوتھا اجلاس وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی زیرصدارت، وزارت خارجہ میں ہوا ۔

 تفصیلات کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر ، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید، چیرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر سید فخر امام، سول و عسکری حکام اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران شریک ہوئے۔

وزیر خارجہ نے اجلاس کے شرکاء کو وزیر اعظم عمران خان کے حالیہ دورہ امریکہ، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چوہترویں اجلاس کے موقع پر مختلف ممالک کے سربراہان مملکت اور انسانی حقوق پر کام کرنے والی بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ ہونے والی میٹنگز کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں مسئلہ کشمیر کو مختلف بین الاقوامی فورمز پر مزید اجاگر کرنے کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر 120 کے قریب بین الاقوامی ملاقاتیں/روابط کئے جن میں مختلف سربراہان مملکت کے علاوہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور بین الاقوامی میڈیا کے ساتھ بات چیت شامل ہے۔

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چوہترویں اجلاس میں جس طرح اپنی تقریر میں نہتے کشمیریوں کا مقدمہ پیش کیا وہ اپنی مثال آپ ہے جبکہ آج ہندوستان کے سفاکانہ طرز عمل کے خلاف دنیا بھر سے آوازیں اٹھ رہی ہیں۔

اجلاس میں وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر ، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید، چیرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر سید فخر امام، سول و عسکری حکام اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران شریک ہوئے

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری
پاکستان کا دوٹوک مؤقف اور ذبیح اللہ مجاہد کا گمراہ کن بیان، استنبول مذاکرات کی اصل حقیقت
آرمی چیف کو 'چیف آف ڈیفنس فورسز' کا عہدہ دینے کی تجویز؛ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ سامنے آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر