سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کی حالت تشویش ناک ہے، زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔
Former PM #NawazSharif, critically unwell, is fighting the battle for his health & life.
Thrombocytopenia (Low Platelet Count) & NSTEMI (Heart Attack) is further complicated by deteriorating Kidney functions. Poor Blood Sugar & Blood Pressure control is taking its toll.
1/2— Dr. Adnan Khan (#StayHomeSaveLives) (@Dr_Khan) October 29, 2019
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نوازشریف کی حالت تشویش ناک ہے، زندگی کی جنگ لڑ رہے ہیں، شوگراور بلڈپریشرکی وجہ سے طبیعت خراب ہو رہی ہے۔
Former PM #NawazSharif, critically unwell, is fighting the battle for his health & life.
Thrombocytopenia (Low Platelet Count) & NSTEMI (Heart Attack) is further complicated by deteriorating Kidney functions. Poor Blood Sugar & Blood Pressure control is taking its toll.
1/2— Dr. Adnan Khan (#StayHomeSaveLives) (@Dr_Khan) October 29, 2019
ذرائع کے مطا بق ڈاکٹرعدنان نے کہا ہے کہ پلیٹ لیٹس اورعارضہ قلب کی بیماری مزید پیچیدہ ہوگئی ہے، نوازشریف کے گردوں پر بھی اثر پڑ رہا ہے، شوگر اور بلڈپریشر کی وجہ سے طبیعت خراب ہو رہی ہے۔
ڈاکٹر صا حب کا کہنا ہے سابق وزیر اعظم نوازشریف کی بیماریوں سے متعلق ابہام دور نہیں ہو پا رہا ہے، صحت کے سنگین مسائل کی وجہ سے نوازشریف کو خطرات ہیں۔
واضح رہے کہ میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز کے مطابق مریض نواز شریف کے پلیٹلیٹس امراض قلب کے لیے دی جانے والی ادویات کے باعث کم اور زیادہ ہو رہے ہیں تاہم مرض کی تشخیص ہونا ابھی باقی ہے۔
ہفتے کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے العزیزیہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی عبوری ضمانت منظور کی تھی۔
ہائی کورٹ نے سزا معطلی کی درخواست منگل تک ملتوی کر رکھی تھی تاہم شہبازشریف نے ایک متفرق درخواست جمع کرائی جس میں موقف اپنایا گیا کہ سابق وزیراعظم شدید علیل ہیں، متفرق درخواست میں استدعا کی گئی کہ نوازشریف کی طبی بنیادوں سزامعطلی کی درخواست پر آج ہی سماعت کی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News